بریلویوں کا سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بُغض

میرے خیال سے یہ کراچی کا واقعہ ہے کہ بریلویوں کی ایک تنظیم سُنی تحریک جس نے امریکہ سے پیسے لے کر جہاد و مجاہدین کے خلاف ریلی نکالی ، یہ خبر آج نیوز والوں نے چلائی تھی۔ اب اُس سُنی تحریک کا کراچی کا ایک واقعہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اس واقعہ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ ایک نعت خوان جو شاید بریلوی ہی ہو گا اسٹیج پر کھڑا ہو کر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ کی منقبت پڑھتا ہے ، آپؓ کی اسلامی خدمات کو سراہتے ہوئے وہ کہتا ہے کاتب قرآن ہے معاویہؓ معاویہؓ وہ اس منقبت کو پڑھتے ہوئے حاضرین محفل کو بھی ساتھ مل کر پڑھنے کا کہتا ہے تو سارے مل کر بلند آواز سے پڑھنا شروع ہو جاتے ہیں اُسی محفل میں موجود بریلوی پیر سید ابرار حسن جو شاید اس محفل کا مہتمم بھی ہے وہ جلدی سے اٹھ کر نعت خوان سے مائیک چھین کر کہتا ہے حضرات جیسا کہ آپ کو معلوم ہے یہ سُنیوں کی شرافت ہے ہم اپنے اسٹیج پر کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ آپس میں اختلاف پیدا کریں ، ہم محبت والے لوگ ہیں ، لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ و ولدہ و الناس اجمعین ہم نے محبت سیکھی ہے۔ اپنا مختصراً بتا دوں الحمد للہ سُنی سید ہوں ، اصلی سید ہوں اور حسبی نسبی سید ہوں ، مجھے بولنا بڑا آتا ہے لیکن میرے والدین نے مجھے خاموشی سکھائی ہے۔ اگر یہاں کسی کے والد کو کوئی بندہ گالیاں دے تو کیا کوئی برداشت کر لے گا ؟ نہیں نا ؟ تو جس نے یعنی معاویہ نے نبیؐ کو گالیاں دی ہوں ، علیؓ کو گالیاں دی ہوں ، فاطمہؓ کو گالیاں دی ہوں اور حسنؓ و حسینؓ کو گالیاں دی ہوں ، میں کیسے برداشت کر لوں گا۔ قارئین کرام ! یہ ایک بریلوی کی کہانی نہیں بلکہ تقریبًا سارے ہی بریلوی یہی نظریہ اور بغض رکھتے ہیں۔ میں پہلے بھی کئی بار یہ سوال اٹھا چکا ہوں کہ بریلوی اپنے بچوں کا نام معاویہ کیوں نہیں رکھتے ؟ کیونکہ میں نے آج تک ایسا کوئی بھی بریلوی نہیں دیکھا کہ جس کا نام معاویہ ہو۔ اس موضوع پر میں اپنے اسی بلاگ میں ایک مضمون بھی لکھ چکا ہوں وہاں سے پڑھ لینا۔ مگر یہ بات کنفرم ہے کہ بریلوی شیعوں سے محبت اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے بغض رکھتے ہیں۔ بلکہ بریلوی مفتی حنیف قریشی نے تو ایک تقریر میں صاف لفظوں میں کہا ہے نو ڈیمانڈ معاویہ یعنی ان کو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بالکل نہیں چاہیے۔ ایک اور ویڈیو میں یہی پیر ابرار حسن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے خلاف زبان درازی کرتا ہے تو مجمع سارا کھڑا ہو کر اس جھوٹے سید کے خلاف احتجاج کرتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟