اکابر علماء دیوبند کا شجرہ نسب از مفتی عبدالواحد قریشی
میرے بھائیو ! علماء دیوبند کی عظمت کو ترازو میں نہ تولو یہ تو ہر دور میں انمول رہا ہے. میرے بھائیو ! حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد خلفاء راشدین حضرت ابوبکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان ، حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنھم نے دین کو چمکایا ہے۔ وٙ لٙیُمٙکِّنٙنّٙ لٙھُمْ دِیْنٙھُمْ دین کی تمکین کی ہے ، دین کو چمکایا ہے۔ دین کو مضبوط کیا ہے۔ دیوبند والے انہی خلفاء راشدین رضوان اللہ تعالٰی علیھم کی اولاد ہیں۔ انہی خلفاء کے وارث ہیں۔
اُس دور میں حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اولاد سے بانی دار العلوم دیوبند مولانا محمد قاسم نانوتوی آتے ہیں ، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی نسل سے حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی نصف صدی تک دار العلوم دیوبند کے مہتمم رہنے والی شخصیت آتی ہے۔
اُس دور میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تھے ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی نسل سے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی آتے ہیں۔
اُس دور میں دین کو چمکانے والے خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے ، حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نسل سے دین کو چمکانے والے دیوبند میں سے مفتی عزیز الرحمان عثمانی آتے ہیں ، حضرت علامہ شبیر احمد عثمانی آتے ہیں ، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی آتے ہیں۔
اُس دور میں حضرت علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ تھے دین کو چمکانے والے خلیفہ چہارم ، حضرت علی المرتضٰی کی اولاد میں دیوبند میں جو آئے ہیں سید اصغر حسین دیوبندی آئے ہیں ، مولانا سید مرتضٰی حسن چانگپوری آئے ہیں ، مولانا سید انور شاہ کشمیری آئے ہیں ، شیخ العرب و العجم مولانا سید حسین احمد مدنی آئے ہیں۔
میرے بھائیو ! یاد رکھنا دین کو اُس دور میں چمکایا ہے حضرات خلفاء راشدین رضوان اللہ علیھم اجمعین نے اور دین کو چمکایا ہے اِس دور میں اُن کی اولاد نے ۔ دیوبند اُس گلدستے کا نام ہے جہاں اولاد صدیقی میں حضرت نانوتوی ہوں اور قاری محمد طیب ہوں ۔ اولاد فاروقی میں حکیم الامت حضرت تھانوی ہوں ۔ اولاد عثمانی میں عثمانی برادران ہوں ۔ اولاد مرتضوی میں حضرت حسین احمد مدنی ہوں ، حضرت انور شاہ کشمیری ہوں۔
دیوبند اُس گلدستے کا نام ہے جس میں حضرات خلفاء راشدین رضوان اللہ علیھم کی اولاد موجود ہے۔
بیان مفتی عبدالواحد قریشی صاحب
Comments
Post a Comment