ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی خبر

سوشل نیٹ ورکس خصوصاً فیس بک پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کی جھوٹی خبر چل رہی ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ اس سے پہلے آپ کو یاد ہو گا آصف علی زرداری کی موت کی جھوٹی خبر بھی چلائی گئی تھی ۔ اور امت مرحومہ کی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خبر بھی بہت دیر تک فیس بک پر گردش کرتی رہی ۔ یہ کون لوگ ہیں جو ایسی جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلا کر عوام میں بے چینی کی کیفیت پیدا کرتے ہیں آئیے آج میں آپ کو بتاتا ہوں ۔ وہ آپ خود ہیں یعنی جب کوئی ایسی جھوٹی خبر آتی ہے تو آپ تصدیق کیے بغیر اس پر لائکس کرتے ہوئے شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے ایسی جھوٹی خبروں والی پوسٹ یا ویڈیو اپلوڈ کرنے والوں کی خوب حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان کی پروفائل یا فیس بک پیج خوب پھیلتا پھولتا ہے ، اور صرف اور صرف ان کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ ان کا نیٹ ورک اور نظریہ زیادہ سے زیادہ پھیل سکے ۔ یہ بات ان کو بھی معلوم ہوتی ہے کہ ایسی جھوٹی خبر زیادہ دیر تک تو چل ہی نہیں سکتی ، مرنے والا خود ہی اسکرین پر آ کر بول رہا ہوتا ہے " او بھائی میں زندہ ہوں ، آپ لوگ کیوں مجھے مارنا چاہتے ہیں " جب یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی بھی ثابت ہو جاتی ہے تو بھی اپلوڈ کرنے والا اسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتا ۔ کیونکہ جب تک لوگوں کو حقیقت کا علم ہوتا ہے تب تک تو آپ اور ہم جیسے سینکڑوں ہزاروں لوگ اسے آگے شیئر کر چکے ہوتے ہیں ۔ آپ تجربہ کے طور پر ایسے کسی بھی اپلوڈر کو بولیں کہ یہ خبر جھوٹی ثابت ہو چکی ہے لہٰذا اب آپ اسے ڈیلیٹ کر دیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ اسے ڈیلیٹ کر دے ۔ اور یہ بھی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ آپ ایسے دو نمبری کو انفرینڈ کر دیں یا فیس بک پیج کو اٙنلائک کر دیں ۔ شاباش لگے رہو

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟