پی ٹی آئی تبدیلی


تبدیلی آج کل سوشل میڈیا میدان جنگ بنا ہوا ہے ہر طرف سے کوئی نہ کوئی نعرہ لگ رہا ہے۔ کوئی ملک میں تبدیلی لا رہا ہے ، کوئی ملک میں نظام مصطفیؐ لا رہا ہے ، کوئی نبیؐ کا دین تخت پہ لا رہا ہے تو کوئی روٹی کپڑا اور مکان ، غرض ہر کوئی کچھ نہ کچھ لا رہا ہے ، ہر کوئی الیکشن کے لیے اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر اس دفعہ عوام کو بیوقوف بنانا قدرے مشکل ہے کیوں کہ میڈیا کا دور ہے اگر یہ میڈیا آج نہ ہوتا تو عمران خان کے پی کے پہ کبھی حکومت نہیں کر سکتے تھے عمران خان نے تبدیلی ک نعرہ لگایا جس کو میڈیا نے اٹھایا اور عوام میں مقبول کیا اور اس کے بعد اس کو حکومت ملی یہاں تک تو ٹھیک ہے مگر اس سے آگے عمران خان نے جو نعرہ لگایا وہ ابھی ایک نعرہ ہی ہے جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے وسیع اختیارات اور وقت درکار ہے۔ خالی نعرے تو طرح مسلم لیگ ن ، پی پی پی اور جمیعت والے بھی لگاتے رہے ہیں۔ عمران خان نے صوبہ خیبر پختون خوا میں ابھی کچھ کام کرنے شروع کیے ہیں جن میں سودی کاروبار پہ پابندی ، مساجد کو سولر سسٹم ، قرآن کی تعلیم لازمی ، آئمہ مساجد کے لیے تنحواہیں وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ ان کاموں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، اس سے پہلے یہ کام ملک میں کوئی نہیں کر سکا تھا۔ نام نہاد ایم ایم اے بھی پانچ سالوں میں ایسا کچھ نہ کر سکی۔ ہمارے ملک میں ایسا کوئی ایسا حکمران پیدا نہیں ہوا کہ جس کی آپ کو مثال دے سکوں۔ آپ کو دیتے ہیں ترکی کے صدر کی مثال جس نے اپنے ملک کو قرضے سے نکالا۔ ہمارے جتنا قرض تھا ان پے بھی اور اس نے یہ قرض صرف سات سال کے قلیل عرصے میں ختم کیا۔ یہاں تک کہ آج اُس نے آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے کہ جس ملک کو قرض چاہیے ہم سے لے کر دیں۔ جس ٹائم رجب طیب اردگان نے حکومت سنبھالی تھی اس وقت ترکی ایک سو بتیس نمبر کا امیر ملک تھا مگر آج ترکی اٹھارہویں نمبر کا امیر ترین ملک ہے۔ اگر اس طرح کی تبدیلی لا سکتے ہو تو عوام آپ کے ساتھ ہے اگر صرف نعروں والے تبدیلی لانی ہے تو پھر بہت جلدی آپ کا حال زرداری نواز شریف مولانا فضل الرحمان جیسا ہو گا اور اگر آپ رجب طیب اردگان جیسے بنے تو یہی عوام آپ کے لیے ٹینکوں کے آگے بھی لیٹے گی۔ ہماری سمجھ اور اندازے کے مطابق آپ صحیح سمت جا رہے ہیں۔ اللہ تعالٰی آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟