مولانا فضل الرحمان شیعہ کو مسلم کیمونٹی کہنے پر معافی مانگے


شیعہ کو مسلم کمیونٹی کہنے پر امت مسلمہ کی دل آزاری....... لمحہ فکریہ مولانا فضل الرحمن صاحب دامت برکاتہم ماشآءاللہ آپ تو سُنا ہے بہت بڑے عالم ہیں۔ عالم دین یا عالم سیاست کچھ کہہ لیں اگر آپ مشکوہ شریف کی شہرہ آفاق شرح مرقاہ اٹھا کر دیکھ لیں ایمآ امرئ قال لاخیہ کافر فقد بآء باحدھما...... الحدیث مفہوم جو اپنے بھائی کو کافر کہے تو اگر وہ کافر ہے تو ٹھیک ورنہ وہ خود ہی کافر ہوجائے گا..... اس حدیث کی تشریح میں صاحب مرقاہ ملا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جو شیعہ کو کافر کہے وہ خود بھی کافر ہوجائے گا..... حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے وہ فرماتے ہیں قلت و ھذا فی غیر الرافضہ والخارجہ فی زماننا فانھم یعتقدون کفر اکثر اکابر الصحابہ فانھم کفرہ باالاجماع بلانزاع.... یعنی ھمارے زمانے کے شیعہ اور خوارج اس سے مراد نہیں ہیں کیونکہ یہ لوگ اکابر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کو کافر کہنے کا عقیدہ رکھتے ہیں پس بے شک یہ شیعہ اجماع کے ساتھ بغیر کسی جھگڑے کے کافر ہیں۔ اکابرین کی رٹ لگانے والے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب آپ کبھی کبھار ان کتب اور فتاوی جات کا مطالعہ بھی کر لیا کریں ، ہو سکتا ہے آپ کے والد محترم کی لکھی ہوئی فتاوٰی محمودیہ بھی آپ کے یا آپ کے کسی بھائی کے گھر میں موجود ہو کبھی کبھار اُسے بھی پڑھ لیا کریں ، ویسے دیوبندیوں کو آپس میں لڑانے کے سوا آپ کا کوئی کام تو نہیں ہے ، سارا دن ویسے بھی نکمہ بیٹھے رہنے سے ایسی کتب کا مطالعہ ہی کر لیا کریں خوامخواہ اکابرین کا لیبل لگا کر اپنے آپ کو شرمندہ ہونے سے بچائیں ، خالی اکابرین کے نام لینے سے کوئی اکابرین کا جاں نشین نہیں بنتا بلکہ اکابرین کے دیئے ہوئے فتوں اور تعلیمات پر عملدرآمد کرنے سے بات بنے گی ، قانون ساز ادارے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکر آپ نے ھزاروں اکابرین امت کی عزت کو مجروح کرتے ہوئے ، انکی تعلیمات سے کھیلتے ہوئے انکے فتاوی جات کو پاوں تلے روند ڈال کر کافر صرف کافر ہی نہیں بلکہ زندیق کو مسلم کمیونٹی کہہ کر اکابرین کے ارواح کو قبر میں تڑپایا ہے آنجناب سے درمندانہ اپیل ہے کہ اس بیان پر وضاحت کرتے ہوئے امت مسلمہ سے معافی مانگیں۔ کیونکہ شیعیت کے کفر پر تو عرب و عجم کے ہزاروں علماء و مفتیان کرام فتوٰی دے چکے ہیں تو آپ کیوں اُن کے کُفر پر اپنا ایرانی جُبہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments

  1. جہالت ٹپک رہی ہے آپ کے اس کالم سے

    ReplyDelete
    Replies
    1. بات تو اس کالم میں 100% ٹھیک کہی ھے شاھد آپ ڈیزل پارٹی کےھوں

      Delete

Post a Comment

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟