عمران خان ایک بار پھر کفر کے فتوے سے بچ گیا

پچھلے دنوں فیس بک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک مسجد دکھائی جا رہی تھی اور کوئی آدمی پشتو زبان میں کچھ بول بھی رہا تھا مگر ہم چونکہ پشتو سے ناواقف ہیں اس لیے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کہا جا رہا ہے لیکن ویڈیو اپلوڈ کرنے والے نے ویڈیو کے ساتھ ایک اردو عبارت بھی لکھی تھی جس میں لکھنے والے نے لکھا کہ یہ فلاں مسجد ہے جسے پی ٹی آئی حکومت نے شہید کر کے اس کی جگہ جیمز کلب بنانے کا فیصلہ کیا ہے. میرے سمیت ہر مسلمان کے دل میں سویا ہوا ایمان اچانک جاگ اٹھا اور بعض لوگ تو بغیر تحقیق کے لعنتیں بھی کرنے لگ گئے. یہودی ایجنٹ کے فتوے کے بعد قریب تھا کہ عمران خان پر کفر کا فتوی لگ جاتا مگر پھر کیا ہوا کہ ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی جسے voice of Pakistan نامی فیس بک پیج پر اپلوڈ کیا گیا ہے. بس پھر کیا ہوا کہ کفر کا فتوٰی لگانے والے مولوی کا جیسے عین موقع پر وضو ہی ٹوٹ گیا. اس ویڈیو میں تو فتنہ پرست مولویوں کی سازش کو بالکل خاک میں ملا دیا گیا کیونکہ اس میں تو بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری سکول نمبر 4 پار ہوتی شاہ ڈھنڈ بابا کی مسجد کو حکومت نے مزید 20 مرلہ زمین دی ہے جس کی وجہ سے مسجد کی کچھ عمارت کو شہید کر کے مسجد کو مزیّن اور وسیع کیا جا رہا ہے. یہ وہی مولوی ہو سکتے ہیں جن کو عمران خان نے مار مار کر صوبے سے باہر نکال دیا ہے اور وہ چوہے کو شکار کرنے والی بلی کی طرح صوبے کو دیکھ رہے ہیں. علماء دیوبند زندہ باد ، مطلب پرست ٹولہ مردہ باد

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟