دلوں کا وزیراعظم


ہر سال 25 دسمبر کو عیسائی سیدنا عیسٰی علیہ السلام کی پیدائش کے نام پر کرسمس ڈے مناتے ہیں اور اسی دن 25 دسمبر کو پاکستان بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے۔ اسلام میں اس طرح کے ایام منانے کا چونکہ کوئی ثبوت نہیں ملتا ہے اس لیے ہم نہ تو خود یہ ایام مناتے ہیں اور نہ ہی ان کے منانے والوں کی کوئی حمایت کرتے ہیں مگر ان کی دیکھا دیکھی میں کچھ لوگوں نے اپنی پیدائش کی تاریخ زبردستی انہی مشہور ہستیوں کے یوم پیدائش سے ملانے کی کوشش کی ہوئی ہے۔ اُن کا خیال ہے کہ بڑی ہستیوں کی تاریخ پیدائش کے ساتھ اپنی پیدائش کا دن ملانے سے شاید وہ بھی بڑے آدمی کہلائیں گے۔ کوّا گیا ہنس کی چال سیکھنے ، اپنی چال بھی بھول گیا۔ ان حالت بھی کوّے جیسی ہے۔ یہاں میں پاکستان کی جس معروف ہستی کا نام لینے والا ہوں پُوری دُنیا اسے پانامہ کی نسبت سے جانتی ہے اور پوری دنیا کو پاکستانی عوام پر رحم بھی آتا ہے کہ اللہ نے اس بیچاری قوم کو پانامہ جیسے بدبخت لیڈر بھی دیے ہیں جو بڑی ہی آسانی سے قون کو بیہوش کر کے اُن کا خون چوس لیتے ہیں اور وہی قوم " دلوں کا وزیراعظم " کے نعرے بھی لگاتی ہے۔ ابھی تک میں نے کسی کا نام نہیں لیا مگر آپ کو معلوم ہو گیا کہ کس ہستی کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ جی جی بالکل آپ صحیح سمجھے ، میں یہاں سابق وزیراعظم پاکستان عزت مآب محترم جناب میاں محمد نواز شریف صاحب کا ہی ذکر کر رہا ہوں۔ ‏نوازشریف کی اصل تاریخ پیدائش یکم اپریل ہے جو کہ بعد میں دستاویزات میں تبدیل کر کے 25 دسمبر کی گئی ہے وہی تو میں بھی حیران تھا کہ یہ "گواچی گاں" جو پرچی دیکھے بغیر بات نہیں کر سکتا وہ 25 دسمبر کو کیسے پیدا ہو گیا 😃 یہ نواز شریف وہ شخص ہے جو غرض کے وقت اگلے کے پاؤں بھی پکڑ لیتا ہے مگر جب غرض پوری ہو جائے تو پھر اُسی آدمی کا گریبان ضرور پکڑتا ہے۔ اسے پاکستان میں کئی بار حکومت کرنے کا موقع ملا ہے اور اِس نے ہر دور میں پاکستانی عوام کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے ہیں اور اپنے آپ کو قانون اور ترقی کا علمبردار ظاہر کر کے کرپشن بھی خوب کی ہے۔ معتبر علماء کرام اور حفاظ کرام کو شہید کروایا ہے ، اپنے نظریات اور سیاسی مخالفین کو جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کروایا ہے۔ فضل الرحمان جیسے چند مفاد پرست علماء کے سوا ہر دور میں حق پرست علماء کرام اس کی مذمت کرتے رہے ہیں۔ مولانا محمد لقمان علی پوری اپنی ایک تقریر میں کہتے ہیں " نہ ما شریف ، نہ پیو شریف ۔ کتُھوں نکل آیا نواز شریف ؟" مشہور اسلامی و انقلابی شاعر مفتی سعید ارشد صاحب نے حال ہی میں ان دونوں بھائیوں پر ایک نظم لکھی بھی خود ہے اور پڑھی بھی ہے ، انٹرنیٹ یوٹیوب وغیرہ پر مل جائے گی " گنجے پکڑے گئے "

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟