لڑکیوں کے نام کی فیس بک اور ڈی پی پر لڑکیوں کی تصاویر


میری اور آپ کی فرینڈ لسٹ میں یقیناً ایسے کئی افراد موجود ہو سکتے ہیں جنہوں نے نہ صرف لڑکیوں کے نام پر فیس بک اکاؤنٹ بنا رکھے ہوں گے بلکہ اپنی پروفائل پر تصویر بھی لڑکیوں کی لگائی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ تصویریں بعض لوگ تو واقعی لڑکیوں کی پروفائلز سے ہی چُرائی جاتی ہیں اور بعض تصاویر لڑکیوں کے موبائلز سے بھی چرائی ہوئی ہوتی ہیں۔ لڑکیوں کا نام اور تصاویر استعمال کر کے اُنہیں خُوب بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ تھوڑا سوچنا چاہیے کہ وہ بیچاری بھی تو کسی کی بہن یا بیٹی ہے اور کبھی ایسا نہ ہو کہ آپ فیس بک دیکھ رہے ہوں اور یہ دیکھ کر زمین آپ کے قدموں تلے سے ہِل جائے کہ کسی نے آپ کی بہن یا بیٹی کے نام کا اکاؤنٹ بنا کر اُس کی تصویر بھی لگا رکھی ہو ، تو تب آپ کا کیا ردعمل ہو گا ؟ کیا تب آپ اپنی بہن یا بیٹی کو گولی ماریں گے یا جعلی اکاؤنٹ بنانے والے کی منت و سماجت کریں گے ؟ اور ایسا ہو رہا ہے کہ جو دوسروں کے ساتھ ایسا کر رہا ہے اُس کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا جا رہا ہے۔ آج اگر آپ کسی کی عزت سے کھیل رہے ہیں تو دوسری طرف ضرور آپ کی عزت و غیرت کے ساتھ بھی کوئی نہ کوئی کھیل رہا ہو گا۔ اگر آپ ایک غیرت مند اور باضمیر آدمی ہیں اور لاعلمی میں آپ سے بھی ایسی کوئی غلطی ہو رہی ہے تو پلیز ! رُک جائیں ، ابھی بھی وقت ہے کہ آپ اپنے آپ کو روک لیں۔ کیونکہ اگر صبح کا بُھولا ہوا شام تک واپس آ جائے تو اُسے بُھولا ہوا نہیں کہتے۔ ورنہ آپ ایک ایسا کنواں کھود رہے ہیں کہ جس میں آپ خُود گِرنے والے ہیں۔ جیسی کرنی ویسی بھرنی ، نہ مانے تو کر کے دیکھ جنت بھی ہے دوزخ بھی ہے ، نہ مانے تو مر کے دیکھ نوٹ: ایسی باتیں صرف لکھنے یا پڑھنے کی نہیں بلکہ عمل کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔ آخر میں دُعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمیں عمل کرنے توفیق عطا فرمائے اور ہماری عزتوں کو محض اپنے کرم سے محفوظ رکھے۔ اللہ کرے کہ کسی کا گھر برباد نہ ہو۔ آمین اگر ہوسکے تو اس لنک کو آگے شیئر کریں ہو سکتا ہے آپ کی وجہ سے کسی کا گھر برباد ہونے سے بچ جائے۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟