کیا میلاد کی محفلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم خُود تشریف لاتے ہیں

اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں یہ عقیدہ رکھ لیا جائے کہ آپؐ میلاد کی محفلوں میں بذات خود تشریف لاتے ہیں تو پھر قبر اطہر تو خالی ہو جائے گی۔ اور یہ حاجی بیچارے جو روضہ اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود و سلام بھیج رہے ہیں تو وہ پھر کس لیے پڑھ رہے ہیں ، وہ تو مارے گئے غریب۔ کیونکہ آپ نے تو حضور صلی علیہ و آلہ و سلم کو میلاد کی محفل میں بلا لیا۔ اور پھر ایک ہی دن میں اگر لاکھوں جگہوں پر میلاد کی محفلیں لگی ہوئی ہوں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم بیک وقت کس کس محفل میں موجود ہوں گے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ، ایک ٹھوکر کھاتے ہیں نام محبت کا ہوتا ہے اور کفر میں گِر جاتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تو اتنا بڑا مقام ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین آپؐ کو پیچھے سے نہیں بُلاتے تھے۔ یا آپؐ گھر چلے جائیں اور باہر سے کوئی یا محمد یا محمد کی آواز لگائے تو اللہ نے فرمایا لٙا یٙعْقِلُوْن یہ کفار تو عقل سے فارغ ہیں۔ یُنٙادُوْنٙکٙ مِنْ وّرٙآءِ الْحُجُرٙات آپؐ کے گھر کے حجروں کے باہر آپؐ کو پکار رہے ہیں۔ جبکہ ادب کا تقاضا یہ تھا کہ وٙ لٙوْ اٙنّٙھُمْ صٙبٙرُوْا حٙتّٰی تٙخْرُجٙ اِلٙیْھِمْ چاہیے تو یہ تھا کہ آپؐ گھر سے نکل کر ان کی طرف متوجہ ہوتے تو پھر آپ ان سے بات کرتے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی میں باہر سے کھڑے ہو کر پکارنے پر اللہ کا قرآن آ گیا ، اللہ کا عتاب آ گیا اور تم تو اپنے ملک میں کھڑے ہو کر پُکار رہے ہو اُس کا کیا ہو گا ! بس ایک جوش ہے ، جذبہ ہے کہ جو جھنڈیاں لگائے ، مٹھائیاں بانٹے اور کیک کاٹے تو پکا اہل سنّت و الجماعت ہے اور جو قرآن و حدیث کے مطابق بات کرے وہ تو وہابی ہے جی ، یہ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان کو مانتے نہیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ بُخاری شریف میں ہے کہ جب آپؐ پیدا ہوئے تو ابو لھب نے خوشی میں ایک بکری بھی دے دی۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس خوشی میں اپنی ایک لونڈی کو بھی آزاد کر دیا۔ تو اس وجہ سے اس کو جہنم میں رعایت ہو گی عذاب میں۔ تو جب ایک کافر کو میلاد منانے کی وجہ سے اتنی رعایت مل رہی ہے تو ہم مسلمانوں کو کتنی رعایت ملے گی۔ ان کو یہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا کہ تم ابو لھب کی سنّت پر عمل کر رہے ہو ؟؟؟ پہلے یہ تو معلوم کرو کہ ابو لھب مسلمان تھا یا کافر ! اچھا وہ تو چلو حقیقی ولادت تھی ۔ ابو لھب چاچا تھا ، کیا گھر والے بچے کی پیدائش پر خوشی نہیں کرتے ؟ تم اس خوشی کا مقابلہ کر سکتے ہو ؟ اور پھر عذاب میں رعایت کیسی ہو گی لٙا یُخٙفّٙفٙ عٙنْھُمُ الْعٙذٙابٙ اللہ کا قرآن کہتا ہے کافروں کے عذاب میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ یہ ساری باتیں اپنی طرف سے بنا لینا اور کیا کہیں کہ اللہ ہی یدایت دے ، محبت کے نام پر بیچارے بھٹک چکے ہیں۔ ہمیشہ آدمی غُلُوّ میں مارا جاتا ہے ۔ جیسا کہ فرمان باری تعالٰی ہے یٙآ اٙھْلٙ الْکِتٙابُ لٙا تٙغْلُوْا فِیْ دِیْنِکُمْ یعنی اے اہل کتاب ! دین میں غُلُو نہ کیا کرو۔ محبت میں بڑھ جاؤ گے تو بھی مارے جاؤ گے اور توھین میں بڑھو گے تب بھی مارے جاؤ گے۔ اعتدال ، اُمّٙةً وّٙسٙطٙ یعنی اعتدال والی امت کہا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟