پڑھے لکھے نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان

آج کل جس تیزی سے ہمارے پڑھے لکھے نوجوان منشیات کی طرف جا رہے ہیں ایسا تصور تو اٙن پڑھوں سے بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ پڑھے لکھے نوجوانوں کا منشیات کی جانب متوجہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ انتظامیہ دیانت داری کا ثبوت دیتے ہوئے اقدامات کرے ۔ نوجوان نسل تباہ و برباد ھو رھی ھے منشیات کا دھندہ پولیس کی ملی بھگت کے بغیر ھو ھی نہیں سکتا ... اگر اسکی روک تھام نہ کی گئی تو آنے والے وقتوں میں ھمارے علاقے جرائم پیشہ افراد کی آماجگائیں بن جائیں گی۔ یہ صرف ان کے والدین کا ہی نہیں بلکہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے قریب والے گھر کو جلتا دیکھ کر کوئی بھی ذی شعور یہ نہیں کہے گا کہ یہ اس کا اپنا گھریلو مسئلہ ہے بلکہ ہر کوئی لگی ہوئی آگ کو بجانے کی پوری پوری کوشش کرتا ہے کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اگر میں نے یہ آگ نہ بجھائی تو یہ آگ میرے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ بالکل اسی طرح ہم نے مل جل کر نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نہ روکا تو ایک نہ ایک دن ہم خود یا ہماری نسلیں اس بری عادت کو ضرور اپنا لیں گی۔ ہماری نسلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ جائیں گی اور ہمیں خبر بھی نہیں ہو گی۔ پڑھے لکھے نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک بڑی وجہ بےروزگاری بھی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے کسی عسکری تنظیم کے بارے میں ایک کالم مضمون دیکھا جس میں ذکر تھا کہ یہ عسکری تنظیم اب پاکستان سے نوجوان بھی بھرتی کر رہی ہے تو نیچے کمنٹس میں میں نے خود دیکھا کہ کچھ نوجوان لکھ رہے تھے " بھائی ہمیں تو بس نوکری ہی چاہیے ، چاہے حکومت دے دے یا یہ عسکری تنظیم " تو مجھے یقین ہو گیا کہ اس نوجوان نسل کو محفوظ مستقبل نہ ملنے کی وجہ سے کوئی کہیں بھی لے جا سکتا ہے اور کچھ بھی کروا سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟