ہفتہ مدح صحابہؓ پر علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب کا کارکنوں کو خراج تحسین
سوشل میڈیا خصوصاً فیس بک پر اہل سنت و الجماعت کے کارکنوں کی طرف سے صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی مدح و تعریف عام کرنے کے لیے ہفتہ مدح صحابہؓ کے نام سے ایک ہفتہ منایا تو سوشل نیٹ ورک پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے خوب چرچے ہوئے ۔ علامہ اورنگزیب فاروقی صاحب نے سوشل نیٹ ورک پر ہفتہ مدح صحابہؓ منانے والوں کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کی بہت ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہا کہ یقیناً آپ لوگوں نے دنیا کو بہت مثبت پیغام دیا ہے اور یہ وقت کی عین ضرورت ہے کہ ہم اپنے خوبصورت نظریے کو اور اپنے خوبصورت نصب العین کو دنیا کے سامنے رکھیں ۔ اور ہم دنیا کو بتائیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین معیار ایمان ہیں ، بنیاد ایمان ہیں اور اساس ایمان ہیں ۔ لہذا ان کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہے ۔ اور دنیا دنیا کے کونے کونے تک یہ پیغام پہنچائیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین اسلام کی بنیادی شخصیات ہیں کہ صحابہ کرامؓ کے بغیر نہ دین مکمل ہے ، نہ توحید مکمل ہے ، نہ قرآن مکمل ہے اور نہ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت ہم دنیا تک پہنچا سکتے ہیں ۔ ساری دنیا جب ایمان لاتی ہے تو دو چیزیں ہوتی ہیں ، ایک ایمان بالقلب دوسرا اقرار باللسان ۔ یعنی زبان سے اقرار کیا اور دل سے تصدیق کی تو مسلمان ہو گیا لیکن صحابہ کرام میں ایک بہت بڑی عظمت ہے ۔ وہ یہ کہ انہوں نے دل سے تصدیق کی اور زبان سے اقرار کیا اور نگاہوں سے آقا کے چہرے کا دیدار کیا ۔ اور یہی دیدار اتنی بڑی سعادت ہے کہ جس نے انہیں صحابیت کے عظیم درجے پر فائز کیا ۔ اور پوری دنیا کے ولی اولیاء یہ سارے جمع ہو جائیں اور یہ اقرار باللسان کریں اور تصدیق بالقلب کریں تو بھی کسی ایک صحابی کے درجہ تک نہیں پہنچ سکتے ۔ اور یہی بات ہم نے دنیا کو بتانی ہے کہ ان کے بغیر دین مکمل نہیں ہو سکتا ۔
Comments
Post a Comment