ابوجہل اور دور حاضر کا مشرک

" ابوجہل" لا الہ الا اللہ "کا مطلب جانتا تھا اس لیے کلمہ نہیں پڑھا جبکہ آج کا کلمہ گو مشرک کلمے کا مطلب نہیں جانتا اس لیے پڑھتا بھی ہے اور کلمے کی توحید کے خلاف بھی کرتا ہے اور اسے شرک بھی نہیں سمجھتا۔ ابوجہل جانتا تھا ، لا الہ الا اللہ، پڑھ لیا تو لات ، منات ، عزی اور ھبل کو مکمل طور پر چھوڑنا پڑے گا۔ بزرگوں کے بتوں کے سامنے منتیں مانگنا چھوڑنی پڑیں گی بزرگوں کے وسیلے اور سیڑھیاں ڈالنا چھوڑنا پڑے گا ، بزرگوں کے بتوں پر چڑھاوے چھوڑنا پڑیں گے ، بزرگوں کے اختیارات کی نفی کرنی پڑے گی ، اکیلے اللہ کو مختار کل ماننا پڑے گا ، ابوجہل لا الہ الا اللہ کا مطلب جانتا تھا اسی لیے کلمہ نہیں پڑھتا تھا ، آج کا مشرک ، لا الہ الا اللہ ، بھی پڑھے جاتا ہے یاعلی مشکل کشا ، یا غوث المدد بھی پکارے جاتا ہے ، لا الہ الا اللہ، بھی پڑھے جاتا ہے قبروں پر چڑھاوے بھی چڑھائے جاتا ہے۔ لا الہ الا اللہ ، بھی پڑھے جاتا ہے علی ہجویری کی قبر پر ماتھا بھی ٹیکے جاتا ہے ، لا الہ الا اللہ بھی پڑھے جاتا ہے مزاروں والوں کے وسیلے بھی ڈالے جاتا ہے ، دے پتر تے لے کر ککڑ ، معین الدین چشتی لگا دے پار کشتی ، بہاوالحق بیڑہ دھک ، لے گیارہویں والے دا ناں تے ڈوبی ہوئی تر جائے گی ، شہباز کرے پرواز تے جانے راز دلاں دے ، لا الہ الا اللہ بھی پڑھے جاتا ہے یہ شرکیہ بولیاں بھی بولے جاتا ہے ، حقیقت یہ ہے کہ اُس دور کے مشرک سے آج کا کلمہ گو مشرک زیادہ بُرا ہے ، ابوجہل سے سے آج کا مشرک بدتر ہے کیونکہ آج کے مشرک نے کلمہ پڑھ کر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سے بے وفائی کی ہے ، دھوکہ کیا ہے اور دغا کیا ہے۔ شرک کی وہ کون سی قسم باقی ہے جو آج کا مشرک نہیں کر رہا ہے۔ آجکل تو سوشل میڈیا و الیکٹرونک میڈیا کا دور ہے مشرکین کے ہر قسم کے شرک کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ کوئی قبر کو سجدہ کر رہا ہے ، تو کوئی پیر کے پیروں میں سجدے کی حالت میں پڑا ہے۔ پیروں اور قبر والوں کے نام پر منتیں مانی جا رہی ہیں اور اللہ انہیں جب انہیں بیٹا دے دیتا ہے تو اس کا نام بھی اسی قبر والے کی طرف منسوب کر دیا جاتا ہے۔ غیر اللہ کے نام پر بکرے وغیرہ بھی ذبح کیے جا رہے ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ ذبح کرنے کے وقت تو اس پر تکبیر پڑھی جاتی ہے اس لیے حلال ہے۔ او بھائی اگر صرف تکبیر سے ہی حلال ہو جانا جائز ہے تو پھر کُتے پر تکبیر پڑھ کر اُسے کیوں نہیں حلال کر لیتے ؟؟؟

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟