مسلم لیگ نون سوشل میڈیا نیٹ ورک


نوازشریف کہتا ہے سوشل میڈیا کی اتنی فورس بنائیں گے کہ مخالفین کو خوف آنے لگے کیا آپ کو پتا ہے یہ فورس کس کے خلاف استعمال ہوگی ؟ عمران خان کے خلاف کرے گا تو عمران خان کے حامی بہت ہیں وہ تو پہلے سے ہی ان کی مٹی پلید کیے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مسئلہ یہ ہے کہ جب یہی کُتوں کی فورس پاک فوج اور دوسرے دفاعی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرے گی تو ان کو جواب کون دے گا ؟ کیا اس نون کی میڈیا فورس کے مقابلے میں پاک فوج یا عدلیہ کا بھی کوئی میڈیا نیٹ ورک ہے جو انہیں وقتاً فوقتاً جوابات سے نوازتا رہے ، میرے خیال سے ہرگز نہیں۔ کیونکہ عدلیہ یا پاک فوج نے کام کرنا ہے اور وہ احسن طریقے سے اپنا کام کر بھی رہے ہیں۔ مگر اُن کے دفاع کے لیے ہمیں اب مزید محنت کرنا ہو گی جو لوگ کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کے حامی ہیں وہ فوج یا دفاعی اداروں کے حق میں بات صرف فارمیلٹی کے طور پر کرتے ہیں جب انہیں محسوس ہو کہ فوج یا عسکری حلقے انکی خواہشات کو پورا نہیں کرسکتے تو ہلکی پھُلکی طنزیہ بکواسات تو ہوتی ہی ہیں ساتھ ساتھ انکے جاہل حامی بڑا گند مچاتے ہیں اس لیئے جو لوگ خالصتاً دفاعِ پاکستان کے لیئے سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں یہ ان کے امتحان کا وقت ہے ہم پروفیشنل یا تنخواہ دار نہیں ہیں لیکن ان شآء اللہ جس قدر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ہم اس فورم پر صرف پاکستان اور پاکستان کے دفاعی اداروں کا دفاع کریں گے اور نواز شریف کی عدلیہ و پاک فوج مخالف " تحریک عدل " کو نواز شریف کی ذات کی طرح مکمل طور پر ناکام ثابت کریں گے۔ کرپشن ظاہر ہونے اور اپنے خلاف متوقع عدالتی فیصلے کو دیکھ کر اب نواز شریف واضح طور پر ججز کے خلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہا ہے اور دبے لفظوں میں عوام کو پاک فوج کے خلاف بھی اُکسا رہا ہے۔ اور ایک دھمکی بھی دے رہا ہے کہ مشرقی پاکستان کی سی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے یعنی اب نواز شریف غدار نااہل کیا ہوا کہ ملک کو توڑنے کی باتیں بھی کرنے لگا ہے۔ اُس کا خیال ہے کہ میں نہیں تو کوئی بھی نہیں۔ وہ ایک مثال اس پر فِٹ آ رہی ہے یعنی " نہ خُود کھیلیں گے اور نہ ہی دوسروں کو کھیلنے دیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟