یوم مزدور


یکم مئی بازار بند ، ملکی معیشت تباہ ، سیاسی و سماجی لیڈران ،انجمن تاجران کے ذمہ داران کی پہیہ جام ہڑتال ۔ کیوں ؟؟؟ اس لیے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کروانے نکلے ہیں۔ مزدور کے حقوق اسے دلوانے کیلیے احتجاج کیا جا رھا ہے ۔ ویسے ہمارا روزِ اول سے ہی مدعا یہ ہے کہ کسی بھی دن کو متعین کر دینا کسی کام کیلیے یہ موزوں نہیں ہوتا ہے۔ خواہ وہ تیجہ ، چالیسواں ہوں ، صدقہ و خیرات کی کوئی اور صورت حقوق نسواں یا حقوق مزدور ، مادر ڈے ہو یا اپنے فوت شدگان کو یاد کرنے کے لیے معینہ تاریخ۔ اسی طرح کسی کو حقوق دلوانے کیلیے صرف ایک دن متعین کرنا یہ بھی درست نہیں۔ کیوں ؟ اس لیے کہ اگر دن متعین کر دیا جائے تو جیسا ہمارے سماج میں عام ہے اس متعین دن میں تو بڑے بلند بانگ دعوے کر دیے جاتے ہیں لیکن کسی پر ہونے والا ظلم انہیں چند مذمتی الفاظ کا بیان دلوانے پر بھی نہیں اکساتا۔ یا انتظامیہ کو فون کال کرنے تک کا وقت میسر نہیں ہوتا ۔ مظفر آباد دھنی مائی صاحبہ کے مقام پر ٹھیکیدار بلال گیلانی نے ان مزدورں پر گولیوں کی بارش کردی۔ مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام سے ہے ۔ ٹھیکیدار نے کام کرنے سے انکار پر پستول نکال کر فائرنگ کر دی ۔ لیکن حرام ہے لیبر ڈے منانے والے سیاسی و سماجی ٹھیکیداروں کو اس درندہ صفت ٹھیکیدار کے خلاف آواز تک بلند کرنے کی جرات ہوئی ہو ۔ تف ہے ، تمہیں معاشرے کے مظلوم ترین طبقے پر ہونے والے ظلم نے چند لمحے کیلیے بھی بے چین نہیں کیا۔ اللہ کے نبی ﷺ نے مزدور کے ہاتھوں کو خود بوسہ دیا ۔ اور فرمایا ۔ اعطو الاجیر اجر قبل ان یجف عرقہ او کما قال کہ مزدور کو اُس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے قبل دو ۔ مجھے اپنی قابل فخر باتوں میں سب سے بڑھ کر فخر اس بات پر ہے کہ میں ایک مزدور باپ کا بیٹا ہوں جو اپنے ہاتھوں سے رزق حلال کما کر مجھے کہلاتا ہے ۔ اس لیے ہم اس سفاکیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے اس خونخوار درندے ٹھیکیدار کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ اور غیر ریاستی ہمارے مذہبی بھائیوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔ اللہ انہیں جلد شفا یاب فرمائے اور اس اقدام قتل کے مجرم کو ذلیل و خوار فرمائے ۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟