رنگلہ کی سرزمین کے لیے اعزازی شخصیت جناب ساجد مہتاب صدیقی


رنگلہ کی سرزمین کے لیے اعزاز۔ رنگلہ کی دھرتی کا ایک اور سپوت پے در پے کامیابیوں کے ساتھ اور اپنی محنت کی بدولت اپنا ، اپنے والدین ، اساتذہ اور علاقہ کا نام روشن کر دیا۔ یقیناً یہ لمحہ موصوف کے لیے اور ان کے جمیع متعلقین کے لیے بے حد خوشی کا ہے۔ میں اِس خوشی کے موقع پر ساجد مہتاب صدیقی کی محنت اور ڈگری کے حصول کے لیے بے حد مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یقیناً آپ نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی اور آپ کے والد محترم سرکاری معلّم ہونے کے ساتھ نہایت خوش اخلاق ، عاجزانہ طبیعت کے مالک اور محنتی تھے سب مبارک کے مستحق ہیں۔ یقیناً یہ بھی آپ کے والد محترم کی تربیت ہی کا اثر ہے کہ آپ دنیاوی تعلیم کی بلند سطح پر پہنچنے کے باوجود اپنے والد کی ایک ایک ادا اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ آج کل تو دنیادار طبقہ ایف اے ، بی اے تک پہنچنے کے بعد دین اور دینداروں سے تعلق کو اپنی شان کے لائق ہی نہیں سمجھتا۔ پر ساجد بھائی کو آج بھی دین دار طبقے سے از حد محبت کرتا پاتا ہوں ، نماز با جماعت ان کا معمول دیکھنے میں ملا ہے۔ واللہ! میں یہ خوشامدی الفاظ نہیں ادا کر رہا ہوں بلکہ اللہ سے دعا بھی کرتا ہوں کہ اِس صفت مذمومہ سے ہمیشہ میری حفاظت فرمائے۔ پر نوجوانوں کو ترغیب دلانا مقصود ہے کہ عاجزی اور دینداری بندے کا بخت بلند کر دیتی ہے۔ دنیا میں بھی عزت مقدر ٹھہرتی ہے اور آخرت میں بھی بندہ سرخرو ہوتا ہے ۔ صدر مسعود سے LLB۔ گولڈ میڈلسٹ انعام وصول کر رہے ہیں ، دعا ہے کہ اللہ زندگی بھر کامیابیوں سے ہمکنار فرماتا رہے ۔ محبتوں بھرا سلام Sajid Mehtab Siddiqi Adv

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟