عید میلاد النبیؐ کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

تحریر حافظ عثمان وحید فاروقی ، 12 ربیع الاول کو ،،جشن عید میلاد النبیؐ کے طور پہ منانے والے عید کی نماز کہاں ادا کرتے ہیں ؟ اور اس عید کی نماز کا مستحب وقت کونسا ہے ؟ کیونکہ شریعت میں دو عیدوں کا ثبوت ملتا ہے ۔ تو ان کی ادائیگی کا مسنون وقت بھی شریعت نے بتایا ھے ۔ لہذا امید ہے دلیل سے جواب دیا جائے گا ۔ ہر شخص ان سے پوچھے جناب ! بقول آپ کے کہ یہ عید بقیہ دونوں عیدوں سے زیادہ افضل ہے ۔ تو جناب ہم عید الفطر اور عید الاضحٰی والے دن چھ نمازیں مسجد میں ادا کرتے ہیں۔ تمھاری یہ کیسی عید ہے کہ تم اس روز ایک نماز بھی پڑھنا گوارا نہیں کرتے ؟؟؟ ایک صاحب کل مجھے کہتے تھے آپ بتا دیں کس جگہ لکھا ہے کے عید میلا النبیؐ ناجائز ہے ؟ بلکہ جاہز ہے ، تو اسے بھی کہا تھا اگر یہ عید ہوتی تو ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہمیں ضرور اس کو منانے کا طریقہ بتاتے جبکہ ایسی کوئی روایت میں نے اب تک نہیں دیکھی۔ جب ایک چیز کا وجود ہی نہیں تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی میں تو پھر کیسے جاہز یا ناجائز بتاتے ہیں ہمیں ؟ خدا کا واسطہ دیتا ہوں ، پاؤں بھی پکڑتا ہوں ، ٹھوڑی پہ بھی ہاتھ لگاتا ہوں۔ صرف یہ بتا دیں کے میلاد کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟؟؟؟ حیثیت آپ متعین کریں ، روئے زمین پہ ہر مولوی صاحب کے ساتھ کھڑا ہو گا ورنہ یہ جاہلوں کا جشن اور جاہلوں کی محفل ہی رہے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟