عطاری کی سادگی


ایک دوست نے عطاری کو اپنے گھر دعوت دی اس کو اللہ نے بہت مال و دولت سے نوازا تھا اُس نے سوچا عطاری کو کوئی پریشانی نہ ہو اس لئے اس نے اپنے ڈرائیور کو بھیج دیا تاکہ عطاری کو لے آئے جب عطاری گھر سے باہر نکلا تو حیران رہ گیا اس قدر خوبصورت لیموزین شریف تھی دل باغ باغ ہو گیا اس لمحے عطاری کو شیطان نے بہکانا شروع کر دیا اس سے پہلے کہ شیطان جیت جاتا عطاری نے دوست کو کال شریف ملائی اور کہا کہ دیکھو اسلام نے سادگی کا درس دیا ہے تم میرے لئے خچر اونٹ بھیجو ورنہ میں نہیں آؤں گا. اس نے کہا شیخ یار میں ارب پتی بندہ ہوں خچر اونٹ کہاں سے لاؤں ؟ لیکن عطاری کے ضد کے آگے اس کی ایک نہ چلی ، اس نے دل ہی دل میں عطاری کو خادم حسین رضوی کی یاد تازہ کرتے ہوئے پن دی سری والی 525 گالیاں دیں اور ایک تھلے والے سے بات کر کے گدھا گاڑی بھجوا دی. جب اس کے گھر گیا تو اتنا بڑا گھر دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا وہ عطاری کو اپنے بڑے سے ڈرائنگ روم میں لے گیا اور صوفے پر بٹھانے ہی لگا تھا کہ عطاری رک گیا اور کہا یہ نرم و ملائم صوفہ مجھے آخرت سے غافل کردے گا اور زمین پر چوکڑی مار کر بیٹھ گیا وہاں پر اور بھی لوگ موجود تھے جن کی اکثریت نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی عطاری کی وجہ سے وہ بھی زمین پر بیٹھ گئے اس کوشش میں ایک دو کی پینٹ پھٹنے کی آواز بھی عطاری کو سنائی دی لیکن عطاری نے پروا نہ کی. وہاں سب آپس میں ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے عطاری گلے میں ایک چپ سو سُکھ کا اشتہاری لگائے خاموش بیٹھا تھا ایک دوست بولا کہ یار تم کیوں چپ بیٹھے ہو ؟ تو عطاری نے کہا کہ فضول بولنا شیطان کا کام ہے خاموش رہنا چاہیئے. اس دوران دوست کے ملازم میز پر کھانا لگانے لگے تو عطاری نے کہا کہ مجھے زمین پر ہی دو سادگی سے کھانا ہی اچھا ہوتا ہے وہ بے چارے عطاری کے لئے الگ کھانا ٹرے میں رکھ کر لائے ، مچھلی ، روسٹ ، مرغ ، قورمہ ، بریانی ، سلاد اور حلوہ شریف دیکھ کر عطاری کے منہ میں پانی آ گیا جیسے ہی پکڑنے کیلئے ہاتھ بڑھانے ہی لگا تو ضمیر نے عطاری کو جھنجھوڑا تو ہاتھ کھینچ لیا اور کہا یہ تو عیاشی کے زمرے میں آتا ہے میں کل قیامت والے دن کیا جواب دوں گا. اس ملک میں غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور میں لذیذ کھانے کھا رہا تھا ، دوست سے بولا کہ سادہ پانی لا دو اس میں روٹی بھگو بھگو کر کھاؤں گا۔ عطاری کی سادگی دیکھ کر وہاں موجود سب لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے وہ بھی عطاری کے ساتھ مل کر پانی کے گلاس میں روٹی بھگو بھگو کر کھانے لگے۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟