مولانا فضل الرحمان سے نفرت کیوں ؟


السلام علیکم دوستو! اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ مولانا فضل الرحمن کے اتنے خلاف کیوں ہیں ؟ _____________________________________________ میں جے یو آئی کے خلاف بالکل نہیں ہوں کیونکہ اس میں بہت بڑے بڑے علماء بھی شامل ہیں میں جن کی دل سے عزت کرتا ہوں۔ دوستوں مولانا سے مخالفت کی کچھ وجوہات ہیں: 1: ہم بحیثیت مسلمان کسی دوسرے کلمہ پڑھنے والے مسلمان کو غیر مسلم نہیں کہہ سکتے یہ حدیث شریف کے خلاف ہے۔ مولانا فضل الرحمان عمران خان کو سیاسی اختلافات کی وجہ سے بغیر ثبوت کے یہودی یہودی کہتا ہے۔ 2: اسلام تو ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ چور لٹیروں اور ظالموں کے خلاف آواز اٹھائیں مگر مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ چوروں کا ساتھ دیا ہے جیسے زرداری اور نواز شریف۔ 3: ہر حکومت کے ساتھ ہوتا ہے اور کبھی بھی حکومت کے ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھائی ہے۔ 4: قبائلی عوام پر مسلط ہوکر ایف سی آر کا حامی ، فاٹا کو کے پی کے میں انضمام کی مخالفت۔ 5: کے پی کے کی حکومت نے مسجد کے اماموں کی تنخواہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تو یہ مخالفت کرنے لگا ، حالانکہ اس کا اپنا بھائی سرکاری امام ہے اور تنخواہ وصول کر رہا ہے۔ 6: کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہو کر بھی کبھی کشمیریوں کی آزادی کی آواز نہیں اٹھائی۔ 7: ایک دو وزارتوں کی خاطر حکومت کے کالے کرتوتوں پر خاموشی اختیار کرتا ہے۔ 8: مولانا فضل الرحمان کے والد مولانا مفتی محمود صاحب نے ساری زندگی اپوزیشن میں گزاری اور وہ مولانا فضل الرحمان کو پارٹی کی میٹنگ میں شرکت بھی نہیں کرنے دیتے تھے کیونکہ اُنہیں بھی اِس پر اعتماد نہیں تھا۔ ایسی سینکڑوں وجوہات ہیں جو مجھے اس کی مخالفت پر مجبور کرتی ہیں۔ یہ میرے ضمیر کی آواز ہے جسے میں اپنا ذاتی حق سمجھتا ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟