عمران خان نے اپنے بیٹوں کو کون سی کتاب گفٹ کر دی ؟


عمران خان کے مخالفین اکثر تبصرے کرتے رہتے ہیں کہ عمران خان یہودیوں کا داماد ہے ، یہودی عورت سے شادی کی اور اُس کے بچے بھی اُس یہودی عورت کے پاس ہے ہیں۔ پہلے بالترتیب اِن مذکورہ اعتراضات کے جوابات سُن لیں پھر آگے چلتے ہیں۔ پہلا اعتراض یہ ہے کہ عمران خان یہودیوں کا داماد ہے۔ تو جواب یہ ہے کہ آپ نے عام طور پر سُنا ہو گا کہ رشتے آسمانوں پر ہوتے ہیں تو اب عمران خان کی باری یہ اصول کہاں جائے گا ؟ اور اگر ناراض نہ ہوں تو آپ ہی خان صاحب کو اپنا داماد بنا لیتے ۔ اب ناراض نہیں ہونا۔ دُوسرا اعتراض جو خان صاحب پر لگایا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ عمران خان نے ایک یہودی عورت سے شادی کی ہے اس کا جواب بھی یہی بنتا ہے جو میں نے ابھی دیا ہے مگر نہیں اگر کسی کے کلمہ پڑھنے پر یقین رکھتے ہو تو جمائمہ خان پہلے مسلمان ہوئی پھر شادی ہوئی اور اگر وہ مسلمان نہ بھی ہوتی اور وہ صرف یہودی اہل کتاب ہوتی تو بھی مسلمان کا نکاح اہل کتاب سے ہو سکتا ہے۔ تیسرا اعتراض جو لگایا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ عمران خان کے بچے اپنی ماں کے پاس کیوں ہیں ؟؟؟ ارے بھئی تُمہاری جہالت کو سیلوٹ یا سٹول ہی مارنا پڑے گا۔ یہ پُوری دنیا کا قانون ہے اور اسلام بھی اس امر میں مانع نہیں ہے کہ میاں بیوی میں جُدائی کے وقت سات سال سے کم عمر بچوں کی پرورش اُن کی ماں کرے گی اور بلوغت کے بعد بچے آزاد ہوں گے کہ خواہ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہیں یا اپنے باپ کے ساتھ۔ اور عموماً ہوتا یہی ہے کہ ایسے واقعات میں بچے اپنی ماں کے ساتھ رہنا ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ایسا بےتُکہ اعتراض کرنے والوں سے میں یہاں گزارش کرتا ہوں کہ وہ باز آ جائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی اٙن بٙن میں آپ کی بیوی بھی میکے چلی جائے اور اپنے کم سٙن بچوں کو بھی ساتھ لے جائے۔ عمران خان کے دونوں بچے سلیمان اور قاسم الحمد للہ مسلمان ہیں۔ اور وہ اپنی ماں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً اپنے ڈیڈی سے ملنے کے لیے پاکستان بھی آتے ہیں ، اُن کے ساتھ کھیلتے ہیں اور بہت خوش ہوتے ہیں۔ وہ چونکہ بچپن سے ہی اپنی ماں کے ساتھ ہیں اس لیے اُن کی تربیت کی ذمہ داری بھی اُن کی ماں ہی نبھاتی رہی ہے تاہم عمران خان نے بھی ایک ملاقات میں اُنہیں فاتح بیت المقدس صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر انگلش میں لکھی گئی ایک کتاب دی ہے جس سے عمران خان کے اسلامی جذبات کی بھی عکاسی ہو سکتی ہے کہ عمران خان کو کس قدر یہودیوں اور فرنگیوں سے نفرت ہے کہ اپنی پارٹی کے دور حکومت میں اُس نیٹو سپلائی کو بھی بند کر دیا جس سے متحدہ مجلس عمل صُوبہ کراس کرنے کے پیسے وصول کرتی رہی تھی۔ و من یتوکل علی اللہ فھو حسبہ

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟