29 دسمبر یوم وفات مولانا ضیاء القاسمی صاحب


۔۔۔۔ یوم وفات۔۔۔۔ خطیب اسلام مولانا ضیاء القاسمی رحمہ اللہ کی شخصیت پر میرے جیسا حقیر آدمی کیا لکھے گا۔ مگر سُنی قوم آج بھی آپ کے احسانات نہیں بُھولی۔ رد رافضیت ہو یا رد قادیانیت ، آپ نے ہر میدان میں باطل کا مقابلہ کیا۔ ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنا اور سپاہ صحابہؓ جیسی عظیم تنظیم کے لیے جدوجہد کرنا آپ ہی کا خاصہ تھا۔ علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شہید رحمہ اللہ اور جبل استقامت مولانا محمد اعظم طارق شہید رحمہ اللہ کا ہر میدان میں ساتھ دیا۔ جماعت پر جب بھی کبھی مشکل وقت آیا قیادت کی نگاہیں حضرت قاسمی رحمہ اللہ کی طرف اٹھتی تھیں۔ جب بھی سپاہ صحابہؓ کی قیادت گرفتار ہوئی اُن کی رہائی کی کوششیں کرنا ، حکمرانوں سے مذاکرات آپ ہی کا خاصہ تھا۔ اگر میں یہ کہوں تو غلط نہ ہو گا کی ہم جو موجودہ قیادت کو مذاکرات ٹیبل ٹاک کا ماہر سمجھتے ہیں یہ بھی حضرت قاسمی رحمہ اللہ کی تربیت کا ہی اثر ہے۔ آپ بے مثال خطیب تھے۔ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، عظمت صحابہ رضوان اللہ تعالٰی علیھم اجمعین اور ہر باطل کے خلاف آپ کے خطبات آج بھی آپ کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ ہمارے آج کے نوجوانوں کارکنوں کو حضرت کے خطبات کو پڑھنا اور سننا چاہیے ۔ بہت سے ایسے حضرات ہیں جو حضرت کی زندگی کے بارے میں نہیں جانتے یا بہت ہی کم جانتے ہیں۔ یوٹیوب پر اور کتابی شکل میں بھی آپ کے خطبات چھپ چکے ہیں۔ جہاں سپاہ صحابہؓ کو امیر عزیمت رحمہ اللہ ، علامہ ایثار القاسمی ، علامہ ضیا الرحمان فاروقی ، جبل استقامت مولانا محمد اعظم طارق شہید رحمھم اللہ کی جدائی کا دکھ اٹھانا پڑا وہیں پر ہمیں اس عظیم مربّی رہنما سے بھی محروم ہونا پڑا۔ 29 دسمبر 2000 کو آپ رحمہ اللہ اس دار فانی سے دار البقا کی طرف روانہ ہو گئے۔ اور اہلسنت ایک عظیم مشفق مربّی سے محروم ہو گئی۔ سپاہ صحابہؓ سے ایک مہربان کا سایہ شفقت اٹھ گیا۔ اللہ تعالٰی آپ کی مرقد پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔۔ دعاگو.. صحابہ کے وفادار سپاہی

Comments

  1. علامہ ضیاء الرحمان فاروقی ائک۔ بے مثال خطیب۔ اور سپاہ صحابہ کے بھترین قاءد تھے ،میری انسے پہچان انکی کتاب ( جواھرات فاروقی رح)سے ھے،اللہ تعالی شانہ انکی قبر کو نور بھردے اور اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطاء فرماءے آمین یا ار حم الراحمین

    ReplyDelete
    Replies
    1. اسمیں علامہ رح کی سن شھادت کے بارے ،اصح ترین بات جواھرات فاروقی رح میں لکھی ھوءی ھے،واللہ اعلم وعلمہ اتم واحکم

      Delete

Post a Comment

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟