افغانستان پر حملہ ہدف پاکستان ؟


بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکہ کا افعانستان پر حملہ دراصل پاکستان کو ہدف بنانا تھا یا پاکستان کی ایٹمی قوت کو مفلوج کرنے کی سازش تھی۔ لیکن ان کو یہ علم نہیں کہ پاکستان کی حکومت اور فوج تو خود امریکہ کی لونڈی ہے. اور پاکستان کا ایٹم بم امریکی میراث ہے. لہذا ایسا نہ سوچیں کہ امریکہ کو ایٹم بم سے خطرہ ہے.امریکہ کو اگر خطرہ ہے تو خلافت سے ہے ، اگر خطرہ ہے تو اسلام اور مسلمانوں سے ہے جو چودہ سو سال سے اُن کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔ اُس وقت نہ ایٹم بم تھا نہ کوئی دوسرا جدید ہتھیار ، اگر اس ایٹم بم نے ستر سال سے مسلمانوں کے بہتے ہوئے خون کو نہیں روکا تو اگلے پانچ سو سال بھی یہی حالت رہے گی۔ اگر حکومت کی نزدیک حملہ یہ ہے کہ دشمن سرحد پار کرے. تو سمجھو ! دشمن سرحد پار کر کے ایبٹ آباد تک بھی پہنچ چکا ہے. اگر اسامہ بن لادن کو مارنے کی لئے نیٹو افواج اندر گھس سکتی ہیں تو عامتہ المسلمین کو مارنے کی لئے کیوں نہی آ سکتیں ؟ پھر ایٹم بم کی دھمکی کیوں نہیں دی ؟ حالانکہ پاکستانی عوام کو سبز باغ دکھا کر مسلسل دھوکہ دے چکے ہیں اور مزید امکان بھی ہے. اسلامی تاریخ میں یہ بات کبھی نہیں ملے گی کہ مسلمانوں کی افواج کسی لالچ کی خاطر کفار سے مل کر جہادیوں کی خلاف لڑے اور "وہ شہید ہو" اسلامی تاریخ میں یہ بات بھی نہیں ملے گی کہ مسلمانوں کی فوج اپنے ہی مدارس و مساجد کو شہید کرے اور پھر بھی اسلامی کہلائے۔ لیکن بدقسمتی تو یہ ہے کہ اسلامی رٹ لگانے والوں کو خود پتہ نہیں کہ اسلام ہے کیا چیز ؟ کیا اسلام ہمیں یہ اجازت دیتا ہے کہ فیصلہ قرآن کی بجائے لارڈ میکالے کی بنائی ہوئی قانون پر کریں ؟ کیا اسلام ہمیں کسی مسلمان کو کفار کے ہاتھوں حوالے کرنے کی اجازت دیتا ہے ؟ کیا اسلام ہمیں کسی اسلامی امارت کو گرانے کی لئے کفار کی مدد و نصرت کی اجازت دیتا ہے ؟ کیا یہی اسلام ہے کہ ملک میں شریعت کی جگہ جمہوریت ہو اور سارا نظام سودی ہو ؟ کیا یہی اسلام ہے کہ مسلمانوں کے قاتل کو صحیح سلامت گھر پہنچایا جائے اور گستاخ صحابہ رضی اللہ عنھم کو لگام دینے والوں کو سولی پر لٹکایا جائے ؟ اگر یہی تمہارا اسلام اور شریعت ہے تو ہم ایسی خود ساختہ شریعت سے بیزار ہیں جس میں قرآن کی بجائے طاغوت کا حکم چلتا ہو اور فیصلے غیر شرعی قوانین پر کئے جاتے ہوں تو یاد رکھو! ہم بھی شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی اس قول کی مصداق ہیں کہ اگر کوئی حکومت کچھ فیصلے قرآن اور کچھ فیصلے طاغوت پر کرتی ہو تو انکے کی خلاف بھرپور جہاد کرو تا کہ اللہ کا دین پورا کا پورا نافذ ہو جائے اور کوئی کمی نہ رہ جائے... مجموع الفتوٰی (کاپی)

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟