Posts

Showing posts from 2018

آزاد کشمیر میں عقیدہ ختم نبوت کا مسودہ

Image
آزاد کشمیر ۔ تحریر حافظ عثمان وحید فاروقی ______________________________________________ ممبر قانون ساز اسمبلی پیر علی رضا شاہ بخاری کی جانب سے عقیدہ ختم نبوت کیلیے کی جانے والی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کشمیر لنک کے مطابق پیر علی رضا شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ختم نبوت قانون سازی کیلیے مسودہ تیار کیا جا چکا ہے ۔ یقیناً یہ اہل اسلام کیلیے انتہائی مسرور کن اقدام ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم امہ کو نہ تو سوشل ازم متفق کر سکا ۔ اور نہ ہی پاکستانی قوم نے کبھی مارشل لاء کو تسلیم کیا۔ نہ ہی کوئی سیاسی و مذہبی جماعت آج تک ایسی وجود میں آ سکی جس پہ تمام اہل اسلام بلا تفریق رنگ و نسل ، قوم و قبیلہ ، علاقہ و صوبہ ، مسلک و مشرب کے متفق ہوئے ہوں۔ عقیدہ ختم نبوت ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس پہ بلا تفریق تمام مسلمان یک آوز و یکجان ہو کر میدان میں اتر آئے تھے۔ پاکستان کی شاہراؤں کو خون سے رنگین کروا دیا تھا۔ اپنے بچوں کی قربانیاں پیش کی تھیں بحمدللہ آج بھی پوری قوم متحد و متفق ہے۔ پیر علی رضاء شاہ بخاری کے مطابق گزشتہ سال (26)اپریل کے روز پیش کی گئی قراد داد کو منظور کر لیا گیا ت

علامہ ضیاء الرحمان فاروقی شہید

Image
ہم اپنے شہید محسنوں کو کیسے بھولیں !!! ______________________________________________ 18 جنوری ایک عظیم مبلغ ، ایک شفیق انسان ، قابل فخر قائد مورخ اسلام ،، بے مثل خطیب لاکھوں میں ایک رہنما ، حق گو عالم دین ، عالم اسلام کی معروف شخصیت ، نڈر و بے باک قیادت ، باکردار شخصیت ، غیور مذہبی سکالر ، سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ علامہ ضیاءالرحمن فاروقی شھید رحمةاللہ عیلہ کا یوم شھادت ہے . آپ 1953میں مولنا محمد علی جانباز کے گھر پیدا ہوئے جو تحریک تحفظ ختم نبوت کے سر گرم رکن تھے اور اسی سلسلے میں آپ کی پیدائش کے وقت سکھر جیل میں پابند سلاسل تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم دارالعلوم کبیروالہ اور خیرالمدارس ملتان سے حاصل کی اور آپ نے بی اے کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے دیا اور امتیازی نمبر حاصل کیے۔ آپ نے 1970 میں مفتی محمود رحمہ اللہ کے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمیعیت علما اسلام کے پنجاب کے صدر بنے آپ نے قران کا آفاقی پیغام دنیا میں پہچانے کے لیے بہت سے ممالک کے دورے کیے۔ آپ مولٰنا حق نواز جھنگوی کی شہادت کے بعد سپاہ صحابہ کے سرپرست اعلی بنے اور جھنگوی شہید رحمہ اللہ کے پیغام کو نئے

یوم شہادت علامہ ضیاء الرحمان فاروقی شہید 18 جنوری 1997

Image
اس شخص نے مجھے بہت متاثر کیا تحریر ۔۔۔۔ حافظ عثمان وحید فاروقی جی ہاں! یہ میرے بچپن کی بات ہے جب میں ابھی حفظ قرآن کریم کے اختتامی مراحل میں تھا ۔ چونکہ دور دراز پسماندہ ترین علاقے میں ہم نے حفظ قرآن کیا ۔ وہاں علماء کرام کا فقدان تھا مرکزی جامع مسجد کے خطیب بھی عالم نہ تھے ۔ بلکہ گاؤں کے پیشہ ور اور موروثی مولوی سمجھ لیجیے ۔ لیکن ان کی زبان مین جادو کی سی تاثیر تھی ۔ صوم و صلوة پہ گفتگو بہت سارے بے راہ روؤں کو راہ ہدایت پہ لانے کا سبب بنی ۔ الغرض وہاں ہمیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ مولوی کیا شئی ہوتی ہے ؟؟ مولوی بھلا کیوں بنتے ہیں ؟ کیا دنیا میں کوئی متعین طبقہ ایسا بھی ہے جس سے ہم منسلک ہونے کے خواہاں ہیں اور استاد محترم قاری صاحب لاہور سے تجوید و قرات کر کے واپس آئے تھے ۔ وہ تو ظاہر ہے پاکستان کے نامور علماء کرام سے واقف ہوئے ہی ہوں گے ۔ پر کبھی انہوں نے بھی ہمیں نہ بتایا شاید یہ چیزیں ہماری پڑھائی میں مخل سمجھی جاتی ہوں گی۔ اسی وجہ سے یہ بتانا مناسب نہ سمجھا ہو ۔ البتہ والد محترم جوانی کے ایام میں روزی روٹی کے سلسلے میں کراچی ایک تندور پہ کام کرتے تھے ۔ جہاں ساتھ میرے ماموں بھ

متفقہ فتوٰی 16 جنوری 2018

Image
"پیغام پاکستان"کے نام سے قومی بیانیہ و فتویٰ پاکستان اسلامی ریاست قرار ، کسی قسم کی مسلح بغاوت و خودکش حملے ناجائز و حرام جبکہ ریاست آزاد چاہے وہ کسی بھی مسلمان کو پکڑ کر کافروں کے حوالے کر دے یا کافروں کے ساتھ مل کر کسی مسلم حکومت کو گرا دے مگر ریاست کے خلاف جہاد حرام قرار دیا جائے گا۔ فورسز کی کاروائیاں جائز ، جہاد کا حق صرف ریاست کے پاس ہو گا۔ اور ریاست امریکہ سے پیسے لے کر جہاد جاری رکھے گی۔ انبیائے کرام ، صحابہ کرام ، امہات المومنین ، اہلبیت عظام کی توہین اور کسی فرقے کی تکفیر حرام قرار دی گئی ہے جس سے پہلے کے دیے گئے تمام فتاوٰی جات خود بخود کالعدم ہو جائیں گے۔ کل یعنی 16 جنوری 2018ء کو ایوان صدر میں جاری ہونے والا اعلامیہ و فتویٰ ، دستور پاکستان کے بعد پیغام پاکستان کے نام سے قومی بیانیہ و فتویٰ تیار. . . قومی اعلامیہ و فتوی کل ایوان صدر میں جاری ہو گا. . . قومی اعلامیہ 22 جبکہ فتویٰ 9 نکات پر مشتمل ہے. . . قومی اعلامیہ اور فتویٰ پر1821 علماء و مفتیان عظام کے دستخط ہیں. . . تمام نامور علماء کے دستخط لازمی ہیں جو دستخط نہیں کرے گا ہو سکتا ہے اسے باغی قرار دی

تحریک یونیورسٹی/کیمپس کوٹ ادو کی اہم میٹنگ

Image
تحریک یونیورسٹی/کیمپس کوٹ ادو کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ نے بھرپور شمولیت اختیار کی ۔ میٹنگ کی صدرات سرپرست اعلیٰ تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کی۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو سید زوہیب احمد بخاری ، سماجی رہنما اور وائس چیئرمین تحریک یونیورسٹی /کیمپس محمد راحیل کھوکھر ، سماجی رہنما ڈاکٹرمنظور خٹک ، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی انجینیر واصف ، سماجی و سیاسی رہنما سمی ابراہیم کھوکھر ، سماجی کارکن مہر انصر کھیڑا ، جوائنٹ سیکرٹری تحریک یونیورسٹی کوٹ ادو افتخار احمد ، سیکریٹری نشر و اشاعت تحریک یونیورسٹی کوٹ ادو ممتاز احمد کھوکھر ، سماجی کارکن قاضی ابوالحسن ، سماجی کارکن سہیل اقبال اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہا آج نوجوانوں کو اس تحریک کا حصہ بنتے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کوٹ ادو بہت جلد تعلیمی میدان میں ترقی کرے گا کیونکہ جس تحریک میں طلبہ نے حصہ لیا وہ تحریک ہمیشہ کامیاب ہوئی ہے۔ نوجوان کسی بھی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ۔ ت

خدا کی قسم زینب بے قصور ہے

Image
‏‎#JusticeForZainab جب تک اصل مجرم نہیں پکڑے جاتے اور ان کے کردار سامنے نہیں لائے جاتے ایسے واقعات وقفے وقفے سے رُونما ہوتے ہی رہیں گے۔ کچھ باتیں جو آنکھیں کھولنے کے لئے ضروری ہیں۔۔۔۔ زینب مرڈر کیس کوئی عام کیس نہیں ہے ، اس زیادتی اور قتل کے پیچھے کچھ ہولناک حقائق ہیں ، جن کو تجزے کی شکل میں آپ کے سامنے رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ، ممکن ہے معلومات کی کمی یا زیادہ تحقیق نہ ہونے کی وجہ سے کوئی غلطی ہو جائے لیکن میری کوشش ہوگی کہ اس سارے سانحے کا ایک اجمالی خاکہ تیار کیا جائے۔۔۔۔ 1:- زینب پہلی بچی نہیں ، یہ صرف قصور شہر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بارہویں بچی ہے 2:-2015 میں قصور میں اڑھائی سو سے زیادہ بچوں کے ریپ اور ویڈیوز کا جو معاملہ اٹھا تھا ، اس کے پیچھے بہت بڑا مافیا ہے ، جو ان بچوں کی پورن ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچنے کے کروڑوں ڈالر کے کاروبار میں ملوث تھا 3:- زینب اور اس سے پہلے ماری جانے والی کم از کم 9 بچیوں کے جسموں سے ملنے والا ڈی این اے ایک ہی درندے کا ہے 4:- زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سکیچ کے مطابق اس کا وجائنل اور اینل دونوں طرح سے ریپ ہوا ہے۔ اس کو مارنے کے لئے

اپیل برائے تعاون ادارہ جامعہ زینب للبنات

Image
میری تمام دوستوں سے درخواست ہے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں۔ تحریر حافظ عثمان وحید فاروقی دھیرکوٹ کے نواحی گاؤں "دیدارگلی" میں سالہا سال سے قائم "ادارہ جامعہ زینب للبنات" تعلیمی خدمات کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔ جہاں پر بچیوں کو قران وسنت کی نورانی تعلیم دی جاتی ہے ۔ ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہزاروں میں ہیں۔ یہ ادارے بغیر کسی حکومتی امداد کے محض صاحب استطاعت لوگوں کے صدقہ وخیرات سے ہی چلتے ہیں۔ حالیہ دنون میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے جہاں کشمیر بھر میں پانی کی قلت کی شکایات ہیں وہاں پہ اس ادارے میں بھی پانی کی شدید قلت ہے ۔ ایک آدمی نے ٹینک کے ساتھ دھیرکوٹ سے وہان تک پانی پہنچانے کا انتظام کیا تھا آج کل وہ بھی خراب ہے ۔ ذرائع ابلاغ نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ اپنی آواز بھی بلند نہیں کر پا رہا ۔ طلباء کرام ہوں تو وہ دور دراز سے اٹھا کر بھی پانی لا سکتے ہیں لیکن بچیان ہیں ان کے لیے ادارے کی چاردیواری سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ اور مدرسہ انتظامیہ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہے ۔ دوماہ بعد بچیوں کے سالانہ امتحانات ہونے ہیں کئی بچیوں کو ادارے سے پانی کی قلت کے پی

کسان بیچارہ

Image
پاکستان کی ترقی کا زیادہ تر انحصار معیشت پر ہے اور پاکستان میں سب سے زیادہ پریشان و بدحال بھی بیچارہ کسان ہی ہے۔ ایک مثال مشہور ہے کہ جس ملک کا کسان خوشحال ہو گا وہ ملک خوشحال ہو گا اس ترقی کی مثال دیکھنی ہے تو جاؤ چین کو دیکھو۔ میں یہاں زیادہ مثالیں نہیں دیتا۔ بس اتنا کہوں گا کہ جس ملک کا کسان بدحال ہو گا وہ ملک بدحال ہو اس کی مثال دیکھنی ہے تو اپنا پاکستان دیکھ لو پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل کسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے اور کسان کو کسان ہونے کی سزادی جا رہی ہے۔ ساری دنیا میں اصول ہے کہ کسانوں کو سہولیات دی جاتی ہیں جبکہ اپنے ملک پاکستان میں گنگا الٹی بہتی ہے۔ یہاں کسان کو خودکشیوں پہ مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہاں کسان کی بربادی کے جتنے ذمہ دار ہیں وہ حکومت میں موجود ہیں اب آپ ہی بتائیں جس ملک کا مقتدرط طبقہ ہی اس کی جڑیں کاٹے گا وہ ملک خاک ترقی کرے گا ؟؟؟ اس بربادی کا ایک حد تک ذمہ دار خود کسان بھی ہے جو باآسانی اس مافیا کا شکار بن جاتا ہے۔ یہاں زراعت کی بربادی کی ابتداء اس وقت ہوئی جب صاحبان اقتدار نے شوگر ملز لگانا شروع کیں جن کو چلانے کے لیے گنا کاشت کرنے کی ترغیب دی گئی اور فوائد

بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور

Image
#Must #Read #it... لاہور کی بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں بے حیائی کا ایک اور سنگ میل اسوقت عبور کیا گیا جب کچھ لڑکیوں نے یونیورسٹی کی دیوار پہ بہت سارے زنانہ استعمال کے پیڈز لگا ڈالے۔!!! یہ فحش احتجاج اس بات پہ کیا جا رہا تھا کہ حیض کے عمل کو عورتوں کیلیئے شرمندگی کا باعث نہیں ہونا چاہیئے اور یہ کہ ایسا کیوں ہے کہ خواتین کو سٹورز پہ مخصوص پیڈز خاکی لفافوں میں چھپا کر لینے پڑتے ہیں اور ان ایام کا ذکر کرتے ہوئے شرم محسوس کرنی پڑتی ہے؟ ان ایام کو مخفی کیوں رکھا جاتا ہے اور یہ کہ اسکے ساتھ جڑا گندگی اور ناپاکی کا تصور تو بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ یہ ایک فطری نظام ہے۔!!! اور شرم و حیا کی ساری حدیں اسوقت پار کر دی گئیں جب ان لڑکیوں نے اپنی سفید قمیضوں پر سرخ دھبے لگا کر "نارمل انداز" میں دیگر لڑکوں کے ساتھ ایسے دن گزارا "جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو‌۔"!!! لبرل ازم کے ثمرات آہستہ آہستہ سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں جس پہ یقیناً ہمارے لبرل وزیراعظم بہت خوش ہونگے۔ انہیں اور اس قسم کی قبیح حرکات کو سپورٹ کرنے والے تمام لبرلز کو چاہیئے خود بھی اس کیمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ مہم ک

زندہ ہے جمیعت زندہ ہے

Image
جمیعتی احباب و مجلسی احباب متوجہ ہوں تحریر سید غلام معاویہ ______________________________________________ مولانا کی تقریر کا بھی جواز بنا دیا کہ شیعوں میں بھی ایک فرقہ مسلم کمیونٹی کے نام سے ہے۔ یاد رہے مولانا کی تقریر کو جواز بنانے کے لیے شیعوں کے ایک فرقے کا نام جمعیت کے احباب نے مسلم کمیونٹی کے نام سے رکھا کہ مولانا نے اس فرقے کا نام لیا ہے خخخخخہ جب کہ کچھ مجلسی کہتے ہے کہ مولانا نے اسمبلی میں شیعہ کو اس لئے مسلم کمیونٹی کہا کیونکہ شیعہ تو پاکستان کے آئین میں کافر نہیں ہیں مولانا صرف اسمبلی میں انہیں مسلمان کہتا ہے۔ جناب والا 1973 کے آئین سے پہلے تو قادیانی بھی پاکستان کے آئین میں مسلمان تھے تو کیا مفتی محمود رحمہ اللہ انہیں اسمبلی میں مسلمان کہتے تھے ؟؟؟ عمران خان بھی تو پاکستان کے آئین میں یہودی ایجنٹ نہیں ہے پھر آپ کیوں انہیں یہودی ایجنٹ کہتے ہو ؟؟؟ نواز شریف کو تو عدالتوں نے بھی چور ثابت کر دیا پھر آپ کیوں ایک ثابت شدہ چور کو سپورٹ کرتے ہو ؟؟؟ اب آتا ہوں اصل موضوع کی طرف کچھ عرصہ سے کسی نے ایک مجلسی گروپ 【زندہ ہے جمعیت زندہ ہے] میں ایڈ کیا تھا جیسے ایک نعرہ اور بھی ہے &quo

حکمرانو ہوش کے ناخن لو

Image
Hafiz Arshad بےحس حکمرانو! کیا تمہیں نو سالہ طیبہ بھی یاد ہے ؟؟؟ ______________________________________________ وہی جو جج صاحب کے گھر کام کرتی تھی ، جس پر بدترین تشدد کیا گیا ، جسے سخت سردی میں ٹھنڈے اندھیرے اسٹور روم میں بند کر دیا گیا تھا ، وہی جس سے دن بھر کام کروایا جاتا اور رات کو ہوس پوری کی جاتی تھی ، وہی طیبہ جس کے جعلی ماں باپ نے عدالت میں دو دن میں صلح نامہ جمع کروا دیا تھا۔ آپ کو چھ سالہ طوبیٰ بھی یاد نہیں ہو گی! وہی جسے کراچی میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ، زیادتی کے بعد جس کی گردن اور ہاتھ کی نسیں بھی کاٹ دی گئی تھیں. وہی طوبیٰ جس کی زیادتی کے بعد آپ لوگ پاکستان پریمئیر لیگ میں مشغول ہو گئے تھے.. آپ کو قصور ہی کے شہر میں اڑھائی سو بچوں کے ساتھ کی جانے والی بدفعلیاں یاد ہیں جس کی ویڈیوز بھی بنی اور ان ویڈیوز کو فروخت کر کے کروڑوں روپے کمائے اور پھر جب تحقیق کی گئی تو ان بچوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتی میں نواز لیگ کا ایم_ پی_ اے شامل نکلا.... اگر آپ کو طیبہ اور طوبیٰ یاد نہیں ہیں ، یا وہ اڑھائی سو بچے یاد نہیں تو پھر آپ کو قصور کی اس بچی کا نام بتانے کا کیا فائد

زینب ہم شرمندہ ہیں

Image
جہاں پچاس روپے میں پورن ویڈیوز سے میموری کارڈ فل کر کے دے دیا جاتا ہو ، جہاں انٹربیٹ پر ایک لفظ "Sex" لکھنے سے بچہ بچہ فحش مواد تک رسائی رکھتا ہو۔ وہاں آپ کیا امید رکھتے ہیں ؟؟؟ ‏آج 7 سالہ زینب کا نہیں پوری پاکستانی قوم کی غیرت کا جنازہ نکلا ہے۔۔ ‏‎پھول جیسے چہرے کو کیسے مسل دیا ایک انسان نے؟ آخر یہ تماشہ کب ختم ہو گا ؟؟؟ کب مجرموں کو سرعام سزا ملا کرے گی۔ کیا ‏‎ ابھی انصاف بہرا ہے،ابھی قانون اندھا ہے ؟؟؟ بربریت و ظلم کی بدترین مثال ہے قوم اب نہ جاگی تو اس کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ایسے ہی رہا تو اس معاشرے کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا عمرے کی ادائیگی کے دوران ‏ ‎جب اس ماں نے یہ سنا ہو گا کہ اس کے گھر رحمت بن کر آنے والی بیٹی اس کے جگر کے ٹکڑے کو اس دھرتی کے خنزیروں نے اپنی ہوس کی تسکین کی خاطر نوچ ڈالا ہے اس سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا تو اس ماں پہ کیا بیتی ہوگی ؟؟؟ ‏سب سے دردناک لمحہ ان والدین کے لیے ہی ہو گا کہ عمرے پر جانے سے پہلے ان کے سامنے زینب کا پھول جیسا چہرہ تھا ، اور واپسی پر اس کی قبر پر پھول ہوں گے۔ اور زینب جیسی نو پریاں اور ؟ اگر زینب و

غربی باغ آزاد کشمیر کاہنڈی میں بڑھتی ہوئی وارداتیں

کاھنڈی میں بڑھتی ہوئی وارداتیں ، مصطفٰی معاویہ ______________________________________________ غربی باغ آزاد کشمیر کا کاہنڈی بلٹ جو کہ سماجی برائیوں ، مثلا چوری ، اور دیگر وارداتوں سے بہت حد تک بچا ہوا علاقہ تھا ، اس میں بھی اب چوریاں اور دیکر سماجی برائیاں ایک معمول بن گئی ہیں ہمیں تو چونکہ سوشل میڈیا کی وساطت سے ہی اکثر پتہ چلتا ہے ، اور یہ جان کر بہت ہی دکھ ہوتا ہے کہ آئے روز ایک نئی واردات ہوتی ہے ، جہاں بہت ساری چوریاں ہو چکی ہیں ، وہیں پچھے ہفتہ کو معروف صحافی اور کاہنڈی بلٹ کی آواز اور عوامی مسائل کو حکام تک پہنچانے میں لاثانی نوجوان تاجر بھائی عمران عباسی صاحب کی دکان پر نقب لگایا گیا اور ان کی تمام محنت کو ایک ہی رات میں لوٹ لیا گیا نفع و نقصان تو انسانی زندگی میں لگے رہتے ہیں لیکن اصل اہمیت سماج میں انسانوں کی جان و مال کی ہوتی ہے جب کوئی بھی چوری کسی بھی فرد کے مال کو لوٹتا ہے تو وہ یہ پیغام دے رہا ہوتا ہے کہ تمہاری حیثیت کچھ بھی نہیں ہے ، تمہارے مال اور عزت و آبرو کو ہم روند کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ تم بہت کمزور ہو اور ہم یعنی چور جو چاہیں کر سکتے ہیں تم حلال بنا

سیر و تفریح

Image
سیر و تفریح سب کے لئیے ہی ضروری ہے ، امیری اور غریبی کا اس سے کیا تعلق ؟ مہینوں کام کرنے کے بعد اگر شہر کی معمول کی زندگی سے ہٹ کی چند روز کسی پر فضا اور قدرتی ماحول میں گزارنے کا موقعہ ملے تو ہماری کام کرنے اور سوچنے کی استعداد بڑھ جاتی ہے۔ دنیا بھر میں لوگ اپنی فیملی کے ساتھ تو گھومنے پھرنے جاتے ہی ہیں مگر جاپان کے ورک کلچر میں اس کا اہتمام ادارے لازمی کرتے ہیں کہ ہر تین ماہ ، چھ ماہ یا سال میں ایک بار ادارے کے تمام ملازمین ایک ساتھ بڑی بس میں بیٹھ کر شہر سے باہر نکلیں.. کام کے بارے میں بالکل نہ سوچیں .... ہنسی مذاق اور باہمی دلچسپی کی باتیں کریں .. دور دراز شاندار ہوٹلوں میں قیام کریں اور راستے میں آنے والے تاریخی مقامات کی سیر کریں --- سب ایک ساتھ جب کسی شاندار ریزورٹ پر پہنچتے ہیں تو ایسے گرم قدرتی چشموں میں نہانے کا لطف اٹھاتے ہیں جس کا موقعہ انہیں عام طو پر معمول کی شہری زندگی میں نہیں ملتا- کیا ورکر ، کیا سیٹھ اور کیا منیجر سب ایک جیسے شاہانہ انداز میں یہ چھٹیاں گزارتے ہیں .... فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ایک سے بڑھ کر ایک انتظامات کیے جاتے ہیں کہ لوگوں کے دل جیتیں کہ یہ لوگ بار ب

سبطین کاظمی کون ہے ؟

Image
کیا آپ کو معلوم ہے کہ مولانا اعظم طارق شہید کے قتل میں گرفتار سبطین کاظمی دراصل ہے کون ؟ سبطین کاظمی ماضی کا مشہور شیعہ ذاکر اور متحرک سیاسی لیڈر ہے۔ اس کا تعلق پنڈ دادن خان سے ہے۔ پنجاب میں شیعہ تنظمیوں کے آپسی اختلاف کے ہنگام میں یہ کالعدم تحریک جعفریہ کے لیڈر ساجد نقوی کے ساتھ کھڑا رہا یہی وجہ تھی کہ موصوف کو دست راست کی حیثیت حاصل تھی۔ ساجد نقوی نے اس کی وفاداری کو دیکھ کر اسے پنجاب جیسے بڑے صوبے کا صدر بنا دیا۔ جب ایم ایم اے بنی تو ساجد نقوی کی پنجاب میں نمائندگی یہی کر رہا تھا اور یہ صوبہ پنجاب میں ایم ایم اے کا نائب صدر تھا۔ اسی کوٹے سے سبطین کاظمی نے 2002 کے الیکشن میں حصہ لیا اور کتاب کے نشان پر ایم ایم اے کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں بری طرح ہارا ، یہ وہی الیکشن تھے جو مولانا اعظم طارق صاحب نے جیل سے لڑ کر جیتے تھے۔ یہ سبطین کاظمی کا ظاہری چہرہ تھا۔ اصل میں یہ تحریک جعفریہ کے دہشتگردی ونگ "سپاہ مہدی" کا سربراہ تھا ملک بھر میں اہل سنت کے خلاف عسکری کاروائیوں کے لیے تشکیلات یہی کرتا رہا تھا۔ ایران ، لبنان اور گلگت بلتستان کے شیعہ دہشتگردوں کے درمیان کوآرڈی نیش

بروقت انصاف سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہے

Image
آج ایک نظر معصوم زینب کے تار تار وجود پر ڈالی تو خوف سے کپکپی طاری ہو گئی اور اسی لمحے ، جی ہاں عین اسی لمحے میری اپنی معصوم بیٹی 5 سال کی حوریہ سکول سے واپس آ گئی تو میں نے آگے بڑھ کر بلکہ بھاگ کر اسے اپنے گلے سے چمٹا لیا پھر یکایک خیال آیا کہ یہ زینب تو نہیں ہے یہ تو میری اپنی بیٹی حوریہ ہے لیکن دل نے کہا نہیں نہیں زینب بھی تمہاری ہی بچی تھی بس یہ سوچ کر آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے اور دل سے دعا نکلی کہ یااللہ اس قوم کی ہر بچی کو جی ہاں ہر زینب کو ان درندوں سے محفوظ رکھنا۔۔۔ اس کے ساتھ ہی قوم کی ایک اور بیٹی عافیہ صدیقی بھی میرے دل دماغ پر دستک دینے لگی کہ میں بھی تو اس قوم کی ایک بدنصیب بیٹی ہوں میرا کیا قصور ہے ، مجھے کیوں چند پیسوں کے عوض بیچ ڈالا گیا ؟ اور قوم اب شاید مجھے بھلا چکی ہے چند ایک آوازیں کہیں سے سنائی پڑتی ہیں مگر نقارخانے میں طوطی کی کون سنتا ہے ؟ اس قوم کو کسی کی شادیوں سے ، طلاقوں سے ، افئیرز سے ، کسی ماڈل کے نئے سوٹ اور نئے فیشن سے ، کسی نئی انڈین فلم اور کسی نئے گانے کی دھن سے فرصت ملے گی تو میرے بارے میں بھی شاید سوچ لیں گے ؟ بس یہ سننا تھا کہ شرمندگی اور خجالت

قصور کی آٹھ سالہ زینب

Image
بای ذنب قتلت ؟ قصور کی آٹھ سالہ زینب سپارہ پڑھنے گھر سے نکلی تو کسی درندے کے وحشی پن کا شکار ہو گئی اس کی لاش ایک کوڑے کے ڈھیر سے ملی ہے خون میں لت پت اس پھول کی لاش وہاں پڑی ہے جہاں لوگ اپنے گھروں کا گند پھینکتے ہیں پورے پاکستان میں اعلان کیا جاتا ہے یہ جس کی بھی بیٹی یا بہن ہو آ کر اس کی میت وصول کر لے لاش سے دو فٹ کے فاصلے پر ایک نورانی قاعدہ ملا ہے جس پر اسکا نام زینب درج ہے جسم پر کچھ زخموں اور دائیں گال پر تھپڑوں کے نشان ہیں ایک پاوں میں پنک کلر کی جوتی جبکہ دوسرے پاؤں میں صرف جراب ہے۔ لاش سے کچھ فاصلے پر ایک جیکٹ ملی ہے جس کی ایک جیب میں دس روپے کا نوٹ ، ربر ، پنسل اور پلاسٹک کی چھوٹی سی گیند ہے اہلِ محلہ نے چادر ڈال کر اس کو ڈھانپ دیا ہے اور لواحقین کی تلاش ہے غور سے دیکھیے کہیں یہ آپ کی بیٹی یا بہن تو نہیں ؟ ہائے کاش ! یہ معصوم جان پیدا ہی نہ ہوئی ہوتی۔ او کمینو ! اسے کس جرم کی سزا دی ہے تم نے ؟ اس معصوم جان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والو! تم تو کتے سے بھی بدتر نکلے ۔ تم سے جنگل کا بھیڑیا اور سور بھی اچھے ہیں۔ اس بچی کے ساتھ زیادتی ؟؟؟؟ اف اللہ زمین کیوں نہ پھٹی ؟ آسمان

صلیبی جنگ کے حمایتی مسلمان

Image
گزشتہ دہائی سے صلیبی اتحادی جنگ کی روک تھام کی لئے قرآن و احادیث میں تحریف کر کے یا ان کی کچھ باتوں کو اجمالاً بیان کر کے طواعیت و ظالم کیخلاف برسر پیکار مجاہدین و فرزندان اسلام پر فٹ کرنا خائنِ علم و علماء سوء کا ایک باطل فریضہ ہے.. خوارج کے بابت میں صحیح بخاری کے ایک باب میں ذکر الخوارج کی ایک حدیث مبارکه میں یہ الفاظ آئے ہیں.. اگر میں ان کو پاؤں تو قوم عاد و ثمود کی طرح قتل کروں گا (لَئِنْ اْدْرَکْتُھُمْ لَا‌‌ءَقْتُلَنَّھُمْ قَتْلَ ثَمُوْدَ) اس بارے میں ایک عالم فرماتا ہے سوال یہ پیدا ہوتا ہےـ کہ انہیں اتنے تاکید کیساتھ قتل کرنے کا ذکر کیوں فرمایا آخر وجہ تو ہو گی تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ ابھی تک زبان تک محدود تھاـ اور جب کوئی شحص ایسی حرکت کرے ، کسی کو قتل کرے یا کسی کا خون بہائے یا کسی کا مال لوٹے تو اس وقت اس کا قتل جائز ہوجائے گاـ یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اگر کچھ ایسے لوگ اٹھ کھڑے ہوں جو ایسی غلط باتیں کریں لوگوں کا خون بہا کر قتل عام کرے ، ان کے مال و اسباب کو لویں تو ان کے اسلام کو نہیں دیکھا جائے گاـ (مطلب یہ کہ وہ کلمہ کیوں نہ پڑھتے ہو) ان کے دینِ اسلام کے ارکا

پاکستانی سیاست دانوں کی ٹرک شاعری

Image
اگر پاکستانی سیاستدان ٹرک ڈرائیور ہوتے تو ان کے ٹرکوں کے پیچھے کیا لکھا ہوتا ، ملاحظہ کریں۔ 👈 آصف زرداری: ڈالروں کا چکر , کبھی روہڑی کبھی سکھر۔ 👈 الطاف حسین: دیکھنے میں ڈولی , چلنے میں گولی۔ 👈 سراج الحق: پیار تے کراں پر تنخواہ بہوں تھوڑی اے۔ 👈 فاروق ستار: دل براۓ فروخت، قیمت صرف ایک مسکراہٹ۔ 👈 چودھری شجاعت: نہ انجن کی خوبی نہ ڈرائیور کا کمال چلی جا رہی ہے بس خدا کے سہارے 👈 بلاول بھٹو: پپو یار تنگ نہ کر۔ 👈 شہباز شریف: دیوانی سڑکوں کی۔ 👈 شیخ رشید: آج کلی کل گلاب ہو گا مجھ سے شادی کر لو بڑا ثواب ہو گا۔ 👈 مصطفے کمال: وقت نے ایک بار پھر دلہن بنا دیا۔ 👈 اسفند یار ولی: کبھی آٶ نہ مردان خوشبو لگا کے۔ 👈 طاہرالقادری: پردیسیوں سے نہ

عمران خان یہودی ایجنٹ ؟

Image
جس شخص نے کبھی بھی مولانا طارق جميل،الياس قادری،مولانا سميع الحق اور سراج الحق صاحب کے خلاف کوئی بات نہيں کی ، جس نے کبھی بھی مسجدوں ، مدرسوں اور جہاد کے خلاف ايک لفظ تک منہ سے نہيں نکالا ، ايک بندہ صحابہ کرامؓ کی شہادت پر پورے صوبے میں چھٹی کراتا ہے ۔ سکولوں ميں قرآن پاک کا ترجمہ لازمی کرتا ہے ، مسجدوں ميں اور مدرسوں کے لیے شمسی نظام لگاتا ہے ، مسجد کے اماموں کيلئے تنخواہ مقرر کرتا ہے ، نماز کے وقت دفتر ميں چھٹی کرتا ہے ، جہاد نصاب ميں شامل کرتا ہے ، ڈرون حملے کے وقت 4 ماہ تک امريکہ کی نيٹو سپلائی بند کرتا ہے ، امريکہ کی مخالفت کرتا ہے ، جو بندہ امريکہ کو اس کی زبان ميں CNN پر جواب ديتا ہے ، جو شخص کبھی بھی ايک لفظ پاک آرمی کے خلاف نہيں بولتا ، جو بندہ برما ميں مسلمانوں پر ظلم ديکھ کر اقوام متحدہ کو خط لکھتا ہے ، اس انسان کا دل اپنے ملک کے عوام اور امت مسلمہ کيلئے دھڑکتا ہو پھر بھی اگر کوئی اپنی مرتی ہوئی سیاست اور نیچے سے کھسکتی ہوئی کرسی کے ڈر سے اسے یہودی ایجنٹ یا یہودی کہتا ہے تو وہ خود چور ہے یا پھر لازم ہے کہ وہ چوروں کا دلال ہے۔ اپنے بغض اور حسد کی وجہ بغیر کسی ثبوت کے کسی بھ

عمران خان اور قائد اعظم میں مماثلت

Image
آل انڈیا مسلم لیگ نے تحریک پاکستان چلائی تو 55 بریلوی علماء بشمول خلیفہ اور فرزند اعلیٰ حضرت نے اور اکثر دیوبندی علماء نے فتویٰ دیا کہ یہ بے دین اور زندیقوں کی جماعت ہے اور اسے ووٹ دینا حرام ہے یہاں تک کہ قائد اعظم محمد علی جناح ، علامہ اقبال ، حفیظ جالندھری اور کئی مجاہدین تحریک پاکستان پر کفر و بے دینی کا فتویٰ لگایا گیا یہاں تک کہ بریلویوں نے کافر بیریسٹر بلکہ کافر اعظم لکھ دیا۔ چونکہ مسلم لیگ کے قائدین عام مسلمان تھے ، ملاء نہیں تھے اور بابا قائد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شروع شروع میں اسمائیلی شیعہ تھے ، پارسی عورت سے شادی کی اور کافی ماڈرن تھے یہاں تک کہ برطانیہ ڈِسکو میں ڈانس بھی کر لیتے تھے اور اپنے ساتھ پالتو کتے رکھتے۔ بعض کے نزدیک تو وہ انگلینڈ میں سور کا گوشت بھی کھاتے تھے بعد میں وہ دین کی طرف مائل ہوئے ورنہ پہلے دور میں تو نماز روزہ ادا کرنا تو بہت دور کی بات تھی۔ جب پاکستان بن گیا تو یہ ملا کہنے لگے کہ بھلے مسٹر جناح ایک بے دین فاسق شخص ہے لیکن دین داروں پر بھی سبقت لے گئے۔ اور کچھ ایسے لوگ جن کا روٹی پانی ، کاروبار ، کارخانے ، فیکڑیاں جائیداد ، سیاست ، سرداری ،

رینجر اہلکار کی سزائے موت ختم تو دوسروں کی کیوں نہیں ؟

Image
یہ تڑپنا ۔۔۔۔۔یہ ہاتھ جوڑ کر زندگی کی بھیک مانگنا۔۔۔۔۔۔ یہ اپنی بے گناہی کا روتے ہوئے یقین دلانا۔۔۔۔۔۔۔۔اور اپنے محافظوں کے ہاتھوں گولی کھا کر ہسپتال لے جانے کی منتیں کرنا ۔۔۔۔۔۔۔۔اور پھر اپنے خون میں نہا کر ایڑیاں رگڑتے ہوئے موت کے آغوش میں سو جانا۔۔۔۔۔۔۔ یار کیا قیامت نہیں ؟؟؟ بے حسی کی انتہاء نہیں ؟؟؟ جب ایک بے گناہ شہری پر " ڈاکو" کا خود ساختہ لیبل لگا کر ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔ برا ہوا ۔۔۔۔بہت برا ۔۔۔۔مگر ٹھہریے یہ تو صرف ایک بے گناہ شہری کا قتل تھا ۔۔۔۔ پھر جب سرفراز شاہ کی بے گناہی کا فیصلہ عدالت نے دیا ۔۔۔۔ اور مجرم کو سزا سنائی ۔۔۔۔۔۔تو ہمیں اطمینان ہوا کہ چلو مجرم کیفر کردار تک پہنچ جائے گا۔ مگر بھاڑ میں گئے عدالتی فیصلے آج تو انصاف کا قتل ہوا ۔۔۔۔۔ بھروسے کا قتل ہوا۔۔۔۔۔۔۔جب صدر صاحب کے حکم سے مجرم کو معاف کیا گیا ۔۔۔۔۔ واہ رے واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کا جگر گوشہ چھین لیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کے ارمانوں کو دن دہاڑے قتل کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہمارے خاموش صدر صاحب نے بیک جنبش قلم اسے معاف بھی کر دیا ۔۔۔۔ ارے واہ ۔۔۔۔۔۔۔ کیا انصاف ہے۔۔۔۔ کیا عدل ہے ۔۔۔۔۔۔ ہائے صدقے ج

نیو کراچی سیکٹر 5 میں بریلویوں کی بدمعاشی

Image
بریلویوں کی دہشتگردی اور بدمعاشی کون روکے گا ؟ نیو کراچی سیکٹر 5L میں ایک گھر میں مدرسہ اور مسجد بننے کے بعد بریلوی اپنے اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے پہلے تو الزامات لگائے اس مسجد کو غیرقانونی کہا حالانکہ گھر کا مالک خود راضی ہے پھر گزشتہ اتوار کو اس میدان میں مختلف علاقوں کے سنی تحریک کے دہشت گردوں کو جمع کر کے بیان بازی اور نفرت انگیز نعرے لگا لگا کر خُوب ہلڑبازی کرتے رہے اور طوفان بدتمیزی بپا کیے رکھا۔ اب آنے والے اتوار کو اسی میدان پر قبضہ کر کے بریلوی مذہب کی مسجد بنانے کے لیے جمع ہو رہے ہیں۔ لال دائرے کے نشان میں اہلسنت والجماعت دیوبند والوں کا مدرسہ اور مسجد ہے اور پیلے رنگ کے دائرے میں سرکاری زمین ہے جس پر دعوت اسلامی اور سنی تحریک والے مل کر کھتری گراونڈ سیکٹر 5E کی طرح قبضہ کر کے اپنی مسجد بنانا چاہتے ہیں آپ حضرات خود فیصلہ کریں فرقہ وارانہ تشدد کو کون ہوا دے رہا ہے ؟؟؟ حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ بریلویوں کو اس شرپسندانہ اقدام سے باز رکھے ورنہ آئے روز یہاں یہ کوئی نہ کوئی بیہودگی دکھاتے رہیں گے اور معزز شہریوں کو ڈسٹرب کرتے رہیں گے بصورت دیگر معزز شہری اس ایریا سے اپنے گھ

ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں

Image
*ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں* ______________________________________________ وہ ایک ڈاکٹر تھے۔ اکثر ایسا ہوتا کہ وہ نسخے پر ڈسپنسر کے لیے لکھتے کہ اس مریض سے پیسے نہیں لینے۔ اور جب کبھی مریض پوچھتا کہ ڈاکٹر صاحب آپ نے پیسے کیوں نہیں لیے ؟ تو وہ کہتے کہ مجھے شرم آتی ہے کہ جس کا نام صدیق ہو ، عمر ہو ، عثمان ہو ، علی ہو یا خدیجہ ، عائشہ اور فاطمہ ہو اور میں اس سے پیسے لوں۔ ساری عمر انہوں نے خلفائے راشدین ، امہات المومنین اور بنات رسولﷺ کے ہم نام کے لوگوں سے پیسے نہ لیے ۔ یہ ان کی محبت اور ادب کا عجیب انداز تھا۔ امام احمدطبن حنبل نہر پر وضو فرما رہے تھے کہ ان کا شاگرد بھی وضو کرنے آن پہنچا ، لیکن فوراً ہی اٹھ کھڑا ہوا اور امام صاحب سے آگے جا کر بیٹھ گیا۔ پوچھنے پر کہا کہ دل میں خیال آیا کہ میری طرف سے پانی بہہ کر آپ کی طرف آ رہا ہے۔ مجھے شرم آئی کہ استاد صاحب میرے مستعمل پانی سے وضو کریں ۔ صحابی رضی اللہ عنہ سے رسول اللہﷺ نے پوچھا کہ آپ بڑے ہیں یا میں ؟ (عمر پوچھنا مقصود تھا) صحابیؓ نے کہا یا رسول اللہﷺ بڑے تو آپ ہی ہیں البتہ عمر میری زیادہ ہے۔ مجدد الف ثانی رات کو سوتے ہوئے یہ