شیعہ کافر ہیں ، مولانا فضل الرحمان

اگر آپ بھی میری طرح مولانا فضل الرحمان صاحب کا کوئی ایسا بیان یا تقریر تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو یقیناً آپ کو بھی میری طرح ناکامی کا ہی منہ دیکھنا پڑے گا کیونکہ مولانا موصوف نے اپنی پاکیزہ زندگی میں ایسا کوئی بھی بیان دیا ہی نہیں ہے البتہ جنہوں نے شیعہ کے کُفر کا فتوٰی دیا یا اپنی تقریر و بیان میں شیعہ کو کافر کہا وہ مولانا صاحب کو ایک آنکھ بھی نہیں بھاتا ۔ کیونکہ ہاتھی اپنے سے زیادہ اپنے بچوں کا دفاع کرتا ہے۔ ہاتھی سے بات یاد آئی ہاتھی کی عمر بھی سُنا ہے اسّی سال سے سو سال تک جاتی ہے مگر ہاتھی ، ہاتھی ہی رہتا ہے خواہ شیر ایک دن کی زندگی جی کر مٙر جائے مگر اُس کی غیر موجودگی میں ہاتھی کبھی شیر نہیں بن سکتا۔ خیر رہنے دو بیچارے ہاتھی کو وہ تو اپنے کام سے کام رکھتا ہے۔ بات ہو رہی تھی کہ کیا مولانا فضل الرحمان صاحب شیعوں کو کافر سمجھتے ہیں ؟ اگر واقعی کافر سمجھتے ہیں تو ہم نے آج تک اتنے بڑے عالم کی کسی بھی تقریر یا تحریر میں شیعہ کو کافر کیوں نہیں پایا بلکہ ہم نے تو اس کے برعکس مولانا صاحب کو شیعوں کا دفاع کرتے ہوئے پایا ہے۔ کبھی اعلٰی اخلاق کے فضائل بتا کر کہہ رہے ہوتے ہیں آپ میں اچھے اخلاق رکھو ایک دوسرے کو اپنے گھر لے جاؤ ۔ گھر لے جانے والی بات پر میں کوئی مبالغہ نہیں کر رہا ہوں بلکہ ایک ویڈیو میں مولانا صاحب ایسا خود فرما رہے ہیں ۔اور وہ فرما رہے ہیں کہ میں تو ڈیرہ اسماعیل خان کا رہنے والا ہوں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بریلوی مکتب فکر کے لوگ بھی ہیں اور ایک بہت بڑی تعداد شیعہ حضرات کی ہے اور میں اُنہی کے ووٹوں سے جیت کر اسمبلی جاتا ہوں اور جب میں اسمبلی جاتا ہوں تو اس ایمان اور عقیدے کے ساتھ جاتا ہوں کہ میں خُود بھی کسی کی امانت ہوں اور میرے پاس بھی کسی کی امانت ہے تو پھر میں وہاں اُن کے حقوق کی جنگ بھی لڑتا ہوں۔ انہی حقوق کی بات کر کے مولانا موصوف کے تابعداروں نے عمران خان پر قادیانی ہونے کا الزام بھی لگایا تھا اور عمران خان کو ووٹ دینا حرام بھی کہا تھا۔ فتوے کی ایسی کون سی مشین ہے جو کسی بھی غیر عالم پر تو فوراً چل جاتی ہے مگر نام نہاد علماء پر چلتی ہی نہیں یا پھر پیٹی بھائیوں کا بھرم رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ بلکہ اب تو شک یقین میں بدل چکا ہے کیونکہ مولانا فضل الرحمان نے شیعوں کو مسلمان سمجھ کر اور کہہ کر متحدہ مجلس عمل کی شکل میں اُن سے اتحاد کیا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر قادیانیوں کو اس اتحاد میں شامل کیوں نہیں کیا گیا ؟ کیا مولانا فضل الرحمان کی نظر میں قادیانی کافر ہے اور شیعہ مسلمان ؟؟؟ نوٹ: جمعیت کے بھائیو ! آپ میں علماء و حفاظ بکثرت موجود ہیں بس اللہ آپ کو حق کہنے اور سُننے کی توفیق عطاء فرمائے آپ ہی مولانا فضل الرحمان کی کوئی ایسی تقریر یا تحریر ہمیں دکھائیں کہ جس میں مولانا فضل الرحمان نے شیعہ کو کافر کہا ہو ، کسی لڑنے جھگڑنے کوئی ضرورت نہیں ہے بس آپ ثبوت کے طور پر کچھ پیش کریں یا پھر اس کے برعکس ثبوتوں کو تسلیم کریں کہ جن میں مولانا فضل الرحمان نے شیعہ کے لیے مسلمان کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ نہ تو آپ نے مولانا صاحب کی قبر میں جانا ہے اور نہ ہی اُنہوں نے آپ کی قبر میں جانا ہے

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟