کاظم شاہ بریلوی کا واضح کفر اور شرک

کاظم شاہ بریلوی کا تعلق انڈیا سے ہے۔ وہ سید عبدالقادر جیلانی کی تعریف میں غلو کرتے ہوئے انہیں اللہ کے نبی عیسیٰ علیہ السلام سے بھی درجے میں بڑھا دیتا ہے۔ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتا ہے: مجمع آتا عیسائی علماء سامنے کھڑے ہیں یہودی ، فرمایا کیا بات ہے ؟ کیا بات ہے ، سوال کیا ہے ؟ بولے عبد القادر ! صبح سے شام ہو گئی ، ایک ہی سوال ہے ۔ اگر آپ کے پیغمبر علیہ السلام نے مُردے کو زندہ کیا تو قرآن سے بتاؤ ! کوئی جواب نہیں دے سک رہی ہے آپ کی قوم ۔ میرے غوث نے کہا ، میرے پیغبر تک کہاں جا رہے ہو ، ارے میرے نبیؐ تک کہاں جا رہے ہو ؟ میرے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟ اے عیسائیو ، اے یہودیو ! میرے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے ؟ بولے عبدالقادر ہم آپ کو پہچانتے ہیں ۔ بولا میں نبی نہیں ہوں ، میرے نبیؐ کے گھرانے کا ایک فرد ہوں۔ اور میرے نبیؐ کا ایک امتی ہوں۔ ارے میرے نبیؐ تک کہاں جاتے ہو ، عبدالقادر مُردوں کو زندہ کرتا ہے ، میں مُردوں کو زندہ کرتا ہوں۔ بتاؤ کس مُردے کو زندہ کروں ؟ پورے عیسائی لاجواب ہو گئے۔ غوث اعظم کو لے گئے بغداد کے ایک پرانے قبرستان میں۔ اور ایک پُرانی قبر کو بتا کے جو دو سو سال پُرانی تھی ، بولے عبدالقادر ! اس قبر کے مُردے کو زندہ کرو۔ غوث اعظم نے قبر کی طرف دیکھا ، دیکھ کر فرمایا اس قبر میں ایک قوال ہے ، یہ ایک قوال کی قبر ہے کہو تو قوالی گاتا ہوا زندہ کردوں! بولے بس جیسے بھی ہو زندہ کر دو۔ بس زندہ ہونا چاہیے مردہ اور ثابت کر دو کہ تمہارے نبیؐ کا دین سچا ہے اور تمہارے نبیؐ تمام نبیوںؑ کے سردار ہیں۔ پیرانِ پیر نے قبر کی طرف دیکھ کر عیسائیوں سے پوچھا اچھا یہ بتاؤ عیسی علیہ السلام کیا فرماتے تھے جب مُردے کو زندہ کرتے تھے ؟ کیا کہہ کر مُردے کو زندہ کرتے تھے ؟ عیسائی عالم نے کہا آپ کے قرآن میں خُود لکھا ہے ، عیسیٰ علیہ السلام کہتے تھے " قُمْ بِاِذْنِ اللّٰہ " یعنی اللہ کے حکم سے زندہ ہو جا تو مُردہ زندہ ہو جاتا۔ یہ تو قرآن میں لکھا ہوا ہے۔ تو غوث اعظم نے فرمایا وہ عیسیٰ تھے جو قم باذن اللہ کہتے تھے ، قبر کی طرف دیکھ کر فرمایا عبدالقادر کے حکم سے زندہ ہو یہ ساری جھوٹی کہانی سُننے والے بھی سبحان اللہ سبحان اللہ پُکار اٹھتے ہیں۔ ارے بھائی یہ تو دیکھو وہ تمہیں کھلم کھلا کفر اور شرک کی طرف لے کر جا رہا ہے اور خُود پیر عبدالقادر جیلانی کے مشن کی توہین کر رہا ہے اور تم سبحان اللہ سبحان اللہ پُکار رہے ہو ! کیا پیر عبدالقادر جیلانی کی یہی تعلیمات تھیں جو اس طرح کے بریلوی اداکار بیان کرتے ہیں۔ میں نے جب بہت سارے بریلویوں کو یہ بیان سُنایا تو اکثر کے سٙر شرم سے جُھک گئے اور کوئی بھی جواب نہ بنا سکے مگر چند شیطانی ذہن رکھنے والے پھر بھی تاویلیں ڈھونڈنے لگے۔ بیان کا ویڈیو لنک نیچے دے رہا ہوں جس نے خود سُننا ہو یا کسی کو سُنوانا ہو تو اسے کاپی کر کے فیس بک کی سرچ بار میں پیسٹ کر کے تلاش کر لے۔ ویڈیو مل جائے گی۔ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=359696734502120&id=355896861548774

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

اکابر علماء دیوبند کا شجرہ نسب از مفتی عبدالواحد قریشی

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟