نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے

1977 میں جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء لگایا ، وہ ٹھیک تھا۔ 1999 میں مشرف نے جو مارشل لاء لگایا ، وہ غلط تھا۔ 1988 میں جنرل ضیاء الحق نے جونیجو حکومت برخاست کی ، وہ ٹھیک تھی۔ 1998 میں جنرل مشرف نے جو حکومت برخاست کی ، وہ غلط تھا۔ 1990 میں غلام اسحاق نے بینظیر حکومت کے خلاف 58 ٹو بی استعمال کی ، وہ ٹھیک تھی۔ 1993 میں غلام اسحاق نے نوازشریف کے خلاف جو 58 ٹو بی استعمال کی ، وہ غلط تھا۔ 1994 میں بینظیر کے خلاف جو تحریک نجات چلائی گئی ، وہ ٹھیک تھی۔ 1998 اور 2014 میں جو نوازحکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا ، وہ غلط تھا۔ 1993 میں جسٹس نسیم حسن شاہ نے نوازشریف کی حکومت بحال کی ، وہ ٹھیک تھا، 2017 میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کو برطرف کیا ، وہ غلط تھا۔ 1997 میں شہبازشریف نے جسٹس قیوم کو کال کر کے مطلوبہ فیصلہ کرنے کا جو حکم دیا ، وہ ٹھیک تھا۔ 2017 میں سپریم کورٹ رجسٹرار نے جو ایف آئی اے کو کال کر کے جے آئی ٹی کے ممبران کے نام مانگے ، وہ غلط تھا۔ 2011 میں زرداری حکومت کے خلاف وزیراعلی پنجاب کی جو احتجاجی مہم تھی ، وہ ٹھیک تھی، 2016 میں وزیراعلی خیبر پختون خوا نے مرکزی حکومت کے خلاف جو جلوس نکا...