راجگان ویلفیئر ٹرسٹ خدمت خلق کا ایک جذبہ


اگر ہمت کرے پھر کیا نہیں انسان کے بس میں! یہ ہے کم ہمتی جو بے بسی معلوم ہوتی ہے ______________________________________________ کنڈھالی کے نوجوانان کی جانب سے گزشتہ دنوں راجگان ویلفئیر ٹرسٹ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس پلیٹ فارم سے انہون نے 10000 ہزار فٹ پائپ کا انتظام کر دیا ہے۔ یقیناً لائق تحسین ہیں وہ نوجوان جو اپنے مشن خدمت خلق کے لیے اسی دن سے کوشاں رہے۔ اور عوام علاقہ کی ایک بڑی مشکل آسان کر دی۔ اور یہ نوجوان ہمارے دیگر علاقوں کے نوجوانوں کے لیے بھی نمونہ ہیں کہ وہ بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وہ کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔ ہم تمام کاموں میں اپنی نظریں صرف حکومت کی طرف ہی لگائے رکھتے ہیں۔ اور بڑے عرصے تک ہم ایسی سہولیات سے محروم رہتے ہیں جو واقعی ارجنٹ ہماری ضرورت بھی ہوتی ہیں۔ اور وہ ہم خود مل جل کر پوری بھی کرسکتے ہیں۔ اس لیے نوجوانو! اٹھو۔ غفلت کی چادر اتار پھینکو اور اپنے وقت اور مال و جان کو خدا کی مخلوق کے لیے صرف کرو۔ اپنے دیہی علاقوں کو اپنی مدد آپ ترقی کی جانب لے چلو۔ حکمرانوں کی طرف بہت دیکھ لیا۔ اور لائق داد ہیں وہ لوگ جو اس ٹرسٹ کی مالی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اللہ کو قرض حسنہ دو وہ دس گنا واپس لٹاتا ہے۔ میں خراج تحسین پیش کرتا ھوں یوسی کٹکیر کے پسماندہ گاؤں کنڈھالی کے زندہ دل باشعور نوجوانوں کو جنہوں نے یہ عہد کیا تھا کے ہم اس گاؤں کو ترقی کے راستے پہ گامزن کریں گے۔ ایک سال پہلے اپنی مدد آپ کے تحت 2 کلو میٹر روڈ کی نکاسی کی پھر سولینگ اور اب دیوار بندی کا کام شروع ھے 580000 روپے اپنی حلال کمائی سے خرچ کیے اور حلقہ ایم ایل اے راجہ عبدالقیوم صاحب نے 192000 روپے سے نوجوان کو سپورٹ کیا۔ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جہاں پورے آزاد کشمیر میں پانی کی شدید قلت ہے وہاں کنڈھالی گاؤں بھی شدید متاثر ہوا۔ اربابِ اختیار کو بارہا گوش گزار کرایا گیا۔ محلہ کنڈھالی کے لیے واٹر سپلائی اور واٹر ٹینک کے وعدے بھی ہوئے مگر وہ وعدوں کی حد تک ہی رہے۔ آج پھر میرے نوجوانوں نے قربانی دی اپنی خواہشات کی ، اپنی ضروریات کی 10000 فٹ پائپ اپنے گاؤں کے لیے وقف کر دیا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کا دیا ہوا مال اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔ جس بھائی نے جس جس نیت کے ساتھ یہ صدقہ کیا ہے اللہ تعالی اس نیت پہ ڈھیروں اجر و ثواب عطا فرمائے۔ کام کوئی بھی بڑا نہیں ہوتا اس کے پیچھے خلوص نیت ہونی چاہیے یقیناً آپ سب نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اللہ کا شکر ادا کیجئے کہ اس نے آپ کو دیا ہوا مال اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے قبول کیا ہے۔ شکریہ راجگان ویلفیئر ٹرسٹ

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟