دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت
آج کی ڈاک ابلیس کا رقص انجینئر حسن سعید خان صاحب کی ترتیب شدہ کتاب آج بریلی شریف سے ایک صاحب نے مجھے ارسال کی ہے. جس میں گھیر گھیر کر کافر سازی کی کوششوں کو پڑھ کر لطف اندوز ہوا۔ اس کتاب میں دعوت اسلامی کے امیر مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب کی ایک دستی تحریر ، "الیاس قادری کی پانچ خصوصی ہدایات" پڑھ کر مجھے تو بڑا عجیب سا ہوا۔ ان پانچوں خصوصی ہدایات کو آپ بھی پڑھ لیں امیر دعوت اسلامی کی اس تحریر سے اس جماعت کے ڈبل اسٹینڈرڈ کا پتہ چلتا ہے. اسی صفحہ پر دعوت اسلامی کو چھوڑ کر آئے ایک سابق مبلّغ محمد ندیم ساکن بریلی شریف کا حیرت انگیز انکشاف بھی بایں الفاظ درج ہے ندیم میاں کا کہنا تھا کہ سرکردہ مبلّغین کہتے ہیں کہ "تحریکِ کے اغراض و مقاصد حاصل کرنے میں مسلک اعلی حضرت سب سے بڑی رکاوٹ ہے" اگر یہ حیرت انگیز انکشاف مبنی بر حق ہے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ امیر دعوت اسلامی اور ان کے خاص بھروسے مند متعلقین "مسلک اعلی حضرت" سے متنفر ہیں اور وہ اس مسلک کو دل سے پسند نہیں کرتے ہیں. یہ جماعت بظاہر تو مسلک اعلٰی حضرت کی دعوت دیتے نظر آتی ہے مگر بباطن ان کا کردار کچھ...
Comments
Post a Comment