تحریک یونیورسٹی/کیمپس کوٹ ادو کی اہم میٹنگ


تحریک یونیورسٹی/کیمپس کوٹ ادو کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ نے بھرپور شمولیت اختیار کی ۔ میٹنگ کی صدرات سرپرست اعلیٰ تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کی۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو سید زوہیب احمد بخاری ، سماجی رہنما اور وائس چیئرمین تحریک یونیورسٹی /کیمپس محمد راحیل کھوکھر ، سماجی رہنما ڈاکٹرمنظور خٹک ، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی انجینیر واصف ، سماجی و سیاسی رہنما سمی ابراہیم کھوکھر ، سماجی کارکن مہر انصر کھیڑا ، جوائنٹ سیکرٹری تحریک یونیورسٹی کوٹ ادو افتخار احمد ، سیکریٹری نشر و اشاعت تحریک یونیورسٹی کوٹ ادو ممتاز احمد کھوکھر ، سماجی کارکن قاضی ابوالحسن ، سماجی کارکن سہیل اقبال اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہا آج نوجوانوں کو اس تحریک کا حصہ بنتے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کوٹ ادو بہت جلد تعلیمی میدان میں ترقی کرے گا کیونکہ جس تحریک میں طلبہ نے حصہ لیا وہ تحریک ہمیشہ کامیاب ہوئی ہے۔ نوجوان کسی بھی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ۔ تخت لاہور میں بیٹھے نام نہاد قابض لوگو آج سے تمہاری الٹی گنتی شروع ہو گئی ۔ ان شآء الله بہت جلد ہم اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ چئیرمین تحریک یونیورسٹی/کیمپس کوٹ ادو سید زوہیب احمد بخاری نے کہا کہ اشرافیہ کا جو گروہ تعلیمی نظام میں روکاٹ بنا ہوا ہے وہ آج دیکھ لے یونیورسٹی کے حوالے سے اٹھنے والی آواز میں بہت طاقت ہے ۔ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اگر اعلیٰ حکام نے ہمارے نوجوانوں کی آواز دبانے کی کوشش کی تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا ۔ سیکرٹری نشر و اشاعت تحریک یونیورسٹی ممتاز احمد کھوکھر نے کہا کہ میڈیا اس مثبت تحریک میں پیش پیش رہے گا اور حق کی آواز بلند کرنے میں تحریک کے تمام ساتھیوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ تاکہ یہ آواز ایوان اعلیٰ تک پہنچے اور ایوانوں میں سوئے ہوئے لوگ جاگ جائیں ۔ وائس چیئرمین تحریک یونیورسٹی کوٹ ادو محمد راحیل کھوکھر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی وقت کی ضرورت ہے ہم نوجوانوں کے مستقبل سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ سیاسی و سماجی رہنما سمی ابراہیم کھوکھر نے کہا طلبہ کا جذبہ قابلِ ستائش ہے ۔ یونیورسٹی کے قیام تک ہماری پوری ٹیم چین سے نہیں بیٹھے گی۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کوٹ ادو انجینئر واصف نے کہا کہ کوٹ ادو کے نوجوان کے بہترین مستقبل کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ یہ قدم انتہائی قابل تحسین ہے ۔ یہ اجتماعی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کوٹ ادو ہمہ قسمی تعاون کرنے کے لئے تیار ہو گئی ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ ادو کے طلبہ و علی مشوری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مستقبل کے حوالے سے بے حد پریشان ہیں ۔ کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہمیں اپنا مستقبل تاریک ہی ہوتا نظر آ رہا ہوتا ہے۔ ہم اس تحریک میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم تحریک کے تمام شرکاء کو ڈگری میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے کالج میں آئیں تاکہ مزید طلبہ تک اپنا پیغام بہتر انداز میں پیش کر سکیں ۔ تمام طلبہ کی طرف سے ہم ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ ، سید زوہیب احمد بخاری اور تمام ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری آواز بلند کی۔ میٹنگ کا اختتام دعا سے ہوا کہ اللہ تعالٰی ہمیں اس نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں مقامی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں پیش پیش رہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟