قائد کشمیر مولانا تصدق حسین


عظیم شخصیت امیر عزیمت مولنا حقنواز شہید رحمہ اللہ کے خلوصِ کی وجہ سے ہر دور میں اس جماعت کو باوفا اور باکردار لوگ ملے ہیں. مولنا ایثار القاسمی شہید ہوں یا مورخ اسلام علامہ ضیاء الرحمن فاروقی شہید ، مولنا محمد اعظم طارق شہید ہوں یا کراچی کے باوفا مولانا عبدالغفور ندیم ، انجینئر الیاس زبیر یا حافظ احمد بخش ایڈووکیٹ ان کی زندگی پر اگر انسان لکھنا شروع کرے تو کئی صفحات رنگین ہو سکتے ہیں. اسی قافلہ حق کے عظیم رہنما کشمیر سے تعلق رکھنے والی عظیم شخصیت جن کا نام نامی مولنا تصدق حسین ہے۔ میری آپ سے پہلی ملاقات جرنیل ثانی مولنا مسعود الرحمن عثمانی صاحب کے ساتھ مدینہ منورہ میں ہوئی۔ مولنا تصدق حسین صاحب کے اخلاق اور پیار و محبت اور لیڈر والے نخرے نہ ہونے پر ہم آپ کے گرویدہ ہو گئے۔ آپ کی سب سے بڑی خصوصیت جو آج کے دور میں چند گنے چنے لوگوں میں پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ ہزار اختلافات کے باوجود دل میں کچھ نہیں رکھتے ہر سوال اور تنقید و طنز کا جواب خندہ پیشانی اور محبت سے دیتے ہیں. یہ خصوصیت جبل استقامت مولانا محمد اعظم طارق شہید رحمہ اللہ میں تھی کہ نجی مجالس تو دور بھرے سٹیج پر کارکنوں کے سوالات کے جوابات خندہ پیشانی سے دیتے بلکہ آخری ایام میں تو آپ شہید رحمہ اللہ نے تقریر کے دوران اپنے خطاب کو روک کر کارکنوں کی لکھی ہوئی پرچیاں لیتے اور ہر ایک بات کا جواب تسلی بخش دیتے۔ یہی ایک کامیاب لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت ہوا کرتی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو باغی نہیں بناتا بلکہ ان کو سینے سے لگا کر ہر طنز و تنقید کا جواب دیتا ہے...... مولنا تصدق حسین بھی انہی چند مخلص لوگوں میں سے ہیں جو ہم جیسے گناہ گاروں پر بھی ہماری طنز و تنقید کے باوجود انتہائی شفقت و محبت فرماتے ہیں۔ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب نے ایک بار پھر آپ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے آزاد کشمیر کا کنوینئر منتخب کر دیا ہے۔ میں مولنا تصدق حسین صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ پاک سے یہ قوی امید ہے جب تک مولنا تصدق حسین جیسے مخلص و باوفا لوگ اس جماعت میں موجود ہیں دنیا کی کوئی طاقت خواہ وہ اندرونی سازش ہو بیرونی اس جماعت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی..... رب کریم ہم سب کو اخلاص کے ساتھ مشن حقنواز کے لیے قبول فرمائے........ اور ہمارا تو صاف اعلان ہے جو صحابہؓ کا غلام ہے....... ہمارا وہ امام ہے..... آپکی مخلصانہ دعاؤں کا محتاج ابو معاویہ عباسی۔ قائد کشمیر مولانا تصدق حسین ، صاحب مفتی تنویر عالم صاحب ، مولانا عبدالرحمن معاویہ صاحب اور مولانا عبیدالرحمن حیدری صاحب اقراء مدینتہ الاطفال بٹل میں تقریب تکمیل قرآن کریم کے موقع پر بچیوں کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟