
ہفتہ مدح صحابہ رضوان اللہ تعالٰی علیھم اجمعین
_____________________________________________
✍ابو معاویہ حذیفہ چوھان۔۔۔۔
یہ ہیرے یہ موتی مرے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ،
یہ سارے ہیں مخصوص بندے خدا کے ،
کوئی ان میں صدیقؓ و فاروق اعظمؓ ،
کوئی ان میں داماد فخر دو عالم ،
کوئی ان میں اپنی سخاوت میں آگے ،
کوئی ان میں اپنی شجاعت میں آگے ،
ارے شہر شرم و حیا کو بھی دیکھو ،
رفیق حبیب خدا کو بھی دیکھو ،
خدا کے فرشتے قدم چومتے ہیں ،
ستارے بھی چاروں طرف گھومتے ہیں ،
ارے پہلے دیکھو مراد نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو ،
ہدایت کے سورج کی اس روشنی کو ،
وہ ہیبت کہ دیوار و در کانپتے ہیں ،
ارے ان سے شمس و قمر کانپتے ہیں ،
کوئی اپنے آقا کے جوتے اٹھائے ،
بنا کر کوئی ان کی مسواک لائے ،
یہ دن رات ان کی رضا ڈھونڈتے ہیں ،
کسے کیا خبر سارے کیا ڈھونڈتے ہیں ،
کوئی ان میں حمزہ کوئی مرتضٰے ہے ،
شہیدوں کی وہ پہلی صف میں کھڑا ہے ،
کوئی ان سے نظریں ملا کر تو دیکھے ،
کوئی سامنے ان کے آ کر تو دیکھے ،
یہ سارے مجاہد ہیں سارے جری ہیں ،
تلوار و خنجر کے سارے دھنی ہیں ،
چوہان
Comments
Post a Comment