سبو کوٹ کے لیے باعث فخر راجہ مہتاب یوسف صاحب


تحریر حافظ عثمان وحید فاروقی _____________________________________________ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔ شہداء کی سر زمین سبوکوٹ کے ایک قابل فخر ، لائق رشک ، عظیم سپوت راجہ مہتاب یوسف صاحب جنہوں نے اپنی زندگی کا اہم ترین حصہ قوم کے بچون کے نام وقف کیا۔ اور جب ہر شخص مال کے حصول کی کوشش میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی سعی کر رہا ہو. جس معاشرے کا ہر فرد اپنا اوڑھنا بچھونا مال و زر کو ہی سمجھتا ہو۔ اور اپنی خداد صلاحتیں صرف چند ٹکوں کے لیے وقف کر دے۔ ایسے سماج سے ایک ایسا شخص جس کے پاس مال کے حصول کے لیے اسباب بھی وافر ہوں , تعلقات بھی کسی اور سے کم نہ ہوں , سرکاری ملازمتوں کیلیے پیشکش بھی ہوتی ہو. پھر بھی اپنا وقت اپنی ضروریات قربان کر کے ایک ایسی جگہ پہ وقف کرنے کیلیے تیار ہو جانا جہاں سے کوئی کرن پھوٹنے کی یقینی امید بھی نہ ہو. جہاں سے گھریلو ضروریات پوری ہونے کا بھی قوی امکان نہ ہو. ایسی جگہ میں جا کر سبوکوٹ کے ایک جوان نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ظاہری اسباب اور ذرائع آمدن سے ہٹ کر توکل علی اللہ کے جذبے سے سرشار ہو کر ایک ادارے کی بنیاد رکھی جسے حرا پبلک کا نام دیا گیا۔ وقت گزرتا گیا اسے اصحاب صفہ کی درسگاہ کی طرف منسوب کرتے ہوئے صفہ ماڈل کا نام دیا گیا۔ اور پھر ظہیر مرحوم اور مہتاب یوسف صاحب کے ہاتھوں لگایا ہوا پودا ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر گیا۔ تو اسے ریڈ فاؤنڈیشن کا نام دے دیا گیا۔ جی ہاں! اس ادارے میں راجہ مہتاب یوسف صاحب نے اپنی زندگی کے تیس سال وقف کیے. آپ سے فیض یافتہ طلباء ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہیں. آپ نے اس ادارے میں اپنی تمام صلاحیتیں صرف کر دیں. بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان پر شفقت ہی کا نتیجہ ہے کہ آپ سے پڑھے ہوئے طلباء آپ سے بے پںناہ محبت کرتے ہیں. آپ تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سر انجام دینے کے علاوہ فارغ اوقات میں عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں. آپ کے خلوص و ایثار کی وجہ سے اللہ تعالی نے آپ کو بہت کم وقت میں بہت زیادہ عزت و شہرت سے نوازا ہے. زیر نظر تصویر میں آپ کی گرانقدر اور منفرد خدمات کی وجہ سے راجہ ارشد آزاد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ ظہیر گردیزی صاحب مینجنگ ڈائریکٹر ریڈ اور عبید الرحمن عباسی ریڈ اسلام آباد راجہ مہتاب یوسف صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں جو آپ کو ریڈ فاؤنڈیشن کی سالانہ تقریب رزلٹ میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں پیش کی گئی. جو بالخصوص اہلیان سبوکوٹ کے لیے اور بالعموم یونین کونسل رینگولی کے لیے یقیناً اعزاز کی بات ہے۔ آپ کی دیانت داری اور شرافت کی بدولت آپ کو معززین علاقہ میں بھی منفرد مقام حاصل ہے. اللہ تعالٰی آپ کے علم و عمل اور عمر میں برکت فرمائے اور آپ کو مزید ترقیاں دے۔ آمین

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟