خدا کی قسم زینب بے قصور ہے


‏‎#JusticeForZainab جب تک اصل مجرم نہیں پکڑے جاتے اور ان کے کردار سامنے نہیں لائے جاتے ایسے واقعات وقفے وقفے سے رُونما ہوتے ہی رہیں گے۔ کچھ باتیں جو آنکھیں کھولنے کے لئے ضروری ہیں۔۔۔۔ زینب مرڈر کیس کوئی عام کیس نہیں ہے ، اس زیادتی اور قتل کے پیچھے کچھ ہولناک حقائق ہیں ، جن کو تجزے کی شکل میں آپ کے سامنے رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ، ممکن ہے معلومات کی کمی یا زیادہ تحقیق نہ ہونے کی وجہ سے کوئی غلطی ہو جائے لیکن میری کوشش ہوگی کہ اس سارے سانحے کا ایک اجمالی خاکہ تیار کیا جائے۔۔۔۔ 1:- زینب پہلی بچی نہیں ، یہ صرف قصور شہر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بارہویں بچی ہے 2:-2015 میں قصور میں اڑھائی سو سے زیادہ بچوں کے ریپ اور ویڈیوز کا جو معاملہ اٹھا تھا ، اس کے پیچھے بہت بڑا مافیا ہے ، جو ان بچوں کی پورن ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچنے کے کروڑوں ڈالر کے کاروبار میں ملوث تھا 3:- زینب اور اس سے پہلے ماری جانے والی کم از کم 9 بچیوں کے جسموں سے ملنے والا ڈی این اے ایک ہی درندے کا ہے 4:- زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سکیچ کے مطابق اس کا وجائنل اور اینل دونوں طرح سے ریپ ہوا ہے۔ اس کو مارنے کے لئے اس کی سانس بھی بند کی گئی تھی ، گلا بھی کاٹا گیا اور کلائیاں بھی۔ 5:- جاننے والے جانتے ہیں اور سمجھ گئے ہیں کہ یہ وائلنٹ پورن اینڈ کلنگ کا واقعہ ہے جس میں خاص کر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دردناک طریقے سے ان کو مارا جاتا ہے ، ان کی ویڈیوز یا پہلے لائیو اور ریکارڈڈ ڈارک ویب پر چلائی جاتی ہیں اور کروڑوں۔۔۔۔۔ بلاشبہ کروڑوں ڈالر کمائے جاتے ہیں۔ 6:- چھٹی اور آخری بات۔۔۔۔۔۔ یہ سب ہمارے حکومتی اور قانونی محافظوں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔ ابھی کوئی بندہ خفیہ اداروں نے پکڑا بھی ہے ، لیکن جب تک کنفرم نہ ہو جائے کہ تمام وارداتوں میں وہی ملوث ہے ، اس کی "خود کشی" یا "پولیس مقابلے میں مارے جانے" کی خبر ہمیں نہیں ملنی چاہیے۔ یہ بہت بڑا جرم ابھی شروع ہوا ہے اور اس میں بڑے بڑے لوگ شامل ہیں ، آپ اسے مانیں یا نہ مانیں ، یہ آپ کے ضمیر کی گواہی پر ہے۔۔۔۔۔ خدارا! ہوش کے ناخن لیں ، اپنے اردگرد نظر رکھیں اللہ ہم سب کے گناہ معاف کرے لیکن "خدا کی قسم زینب بے قصور ہے" نوٹ:- یہ سکیچ زینب کا نہیں ہے ، فوٹو میسر نہ ہونے کی وجہ سے پرانا سکیچ لگایا ہے ، یہ بھی کسی ریپ والی بچی کا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟