ریڈ فاؤنڈیشن رنگلہ کی پُروقار تقریبات کا سلسلہ جاری


سبوکوٹ میں پُروقار تقریبات رزلٹ کا سلسلہ جاری _____________________________________________ گزشتہ روز ہمارے علاقہ سبوکوٹ میں انتہائی خوبصورت تقریب رزلٹ منعقد ہوئی۔ جس میں بچوں نے طرح طرح کے پروگرامات پیش کیے۔ ریڈ فاؤنڈیشن سبوکوٹ جس کی یہ دوسری تقریب رزلٹ تھی۔ دونوں میں شرکت کرنے اور گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ یقیناً انتہائی کم وقت میں اس ادارے نے ہمارے علاقے کے بچوں میں تعلیم و تربیت کے جوش و جذبے کو پیدا کیا۔ جس کی مثال ملنا ناممکن تو نہیں مشکل ترین ضرور ہے۔ بچوں کا رزلٹ انتہائی خوبصورت رہا۔ کوئی بچہ بھی ناکام نہیں ہوا ، مطلب کوئی بھی استاد ناکام نہیں ہوا۔ سب نے اپنے اپنے طلبہ کو نہایت محنت و دیانتداری سے پڑھایا تھا۔ اللہ تعالٰی ان کو محنت کا اچھا صلہ دے اور مسقبل میں بھی محنت کا موقع اور قوت فراہم کرتا رہے۔ پوزیشن ہولڈرز بچوں میں قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے۔ بچوں کا جوش و جذبہ قابل دید اور لائق رشک تھا۔ سٹیج پر آ کر خود اعتمادی ، حسن گفتگو ، مجمع کی توجہ کا اپنی جانب مبذول کرانا اور مہمانون کا شاندار استقبال یقیناً اساتذہ کی محنت کا ثمر تھا۔ جسے عوام علاقہ نے خوب سراہا۔ صبح دس بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پنڈال کچھا کھچ بھرا رہا۔ آخر میں مہمانوں نے اور علاقہ کی عوام نے نقدی رقم کی صورت میں بھی بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر کے بچوں کے دل جیت لیے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی نامور صحافی و نوجوان رہنماء راجہ مہتاب اشرف ، پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ یونس انقلابی ، جماعت اسلامی غربی باغ کے سیکٹری جنرل راجہ شعیب صاحب ، ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول رنگلہ کے پرنسپل راجہ ممتاز گل صاحب ، سابق M S F کے صدر راجہ عاقب سفیر جماعت اسلامی یونین کونسل رینگولی کے امیر راجہ راشد صاحب ، اور مقامی ذمہ داران۔ جناب راجہ مہتاب یوسف صاحب ، راجہ توصیف صیاد صاحب ، راجہ تصور رشید صاحب ، راجہ شہباز صابر صاحب ، راجہ کاشف شفیق ، راجہ مقبول صاحب ، راجہ افتخار عباسی اور راجہ ساجد محمد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ میزبان محفل مسلم کانفرنس کے متحرک نوجوان راجہ سلمان نسیم ، راجہ ذیشان ، راجہ عاقب شفیق ، راجہ فضائل اعجاز اور دیگر بہت سارے دوست (معذرت خواہ ہوں کچھ نام ذہن میں نہیں آ رہے ہیں ) اور پروگرام کو کامیاب کروانے میں جن احباب کا نمایاں کردار رہا ہے اُن میں بیرون ملک مقیم راجہ نعمان نسیم ، راجہ کامران ارشاد ، راجہ عبدالقادر و دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔ تمام کامیاب بچوں ، اُن کے اساتذہ کرام اور والدین کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تمام مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو تشریف لائے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور عوام علاقہ کا بھی شکریہ جنہوں نے مزید تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ _____________________________________________ حافظ عثمان وحید فاروقی _____________________________________________

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟