جعلی نعت خوان کون ہیں ؟


● نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور جعلی نعت _____________________________________________ آج کل یہ موضوع زبان زدعام ہے جسے دیکھو وہ آج کل اسی پر ہی بات کرتا نظر آتا ہے اور رہی سہی کسر ہمارے ملک کے کچھ روشن خیال میڈیا نے بھی پوری کر رکھی ہے اور اسلامی اقدار کی اس قدر فکر لاحق ہے کہ جا بجا جعلی نعت خواں حضرات کی کوریج اور اُن پر پورا پورا پروگرام کرتے نہیں تھکتے جی ہاں یہ وہی میڈیا ہے جسے کل تک اسلامی ہیروز کو قاتل کہتے ہوئے غیرت نہیں آئی , غازی صاحب کے جنازے نے بھی ان کی روشن خیالی دور نہ کی جب تمام ملک ناموس رسالتؐ کی خاطر روڈ پر تھا تو ان کو صرف یہ تکلیف تھی کہ راستے بند کر کے قوم کو پریشان کیا جا رہا ہے اور آج وہی روشن خیال میڈیا قوم کو ایک بار پھر سے ایک اسلامی شعار کا مذاق اُڑانے والوں کا ساتھ دے کر سازش میں مصروف نظر آرہا ہے۔ میں جب ایسی ویڈیوز کو دیکھتا ہوں تو انتہائی افسوس ہوتا ہے۔ میں پوچھتا ہوں کہ یہ جعلی نعت خواں ہیں کون ؟؟؟ بد مذہب ہیں ؟؟؟ دیوبندی ہیں ؟؟؟ وہابی ہیں ؟؟؟ رافضی ہیں ؟؟؟ یا پھر صلح کلی ہیں ؟؟؟؟ جواب ملے گا بریلوی ہیں اور بریلوی بھی ، پلپیلے نہیں بلکہ اپنے آپ کو ٹناٹن قادری و سُنی کہنے والے۔ اور ہمارے کچھ نادان خود کو عقلِ کُل سمجھنے والے لوگ ایسی نعتوں اور جعلی نعت خوانوں کے دفاع میں بھی نظر آتے ہیں۔ لا حول و لا قوة الا باللہ بریلویو! ہوش کے ناخن لو ، مذہب کے نام پر یہ کیا کر رہے ہو تم ؟ کیا تمہارے نزدیک اسے عشق رسولؐ کہتے ہیں اور جو اسے نہ مانے اس پر گستاخی کے فتوے لگاتے ہو! حالانکہ گستاخ تم خود ہو۔ تم نعت کے نام پر ناچ گانے اور فحاشی کو رواج دے رہے ہو۔ تمہاری بعض نعتیں تو ایسی ہوتی ہیں کہ جنہیں نعت کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔ یوٹیوب اور فیس بک پر نعت کے نام پر تمہاری عجیب عجیب حرکات سامنے آ رہی ہیں مثلاً " میں ہوں قادری سُنی ٹن ٹن ٹنا ٹن ش یہ ٹن ٹن ٹنا ٹن کیا ہے ؟ اور بڑا نعت خواں اویس رضا قادری انڈین گانے " تیرے مست مست دو نین " کی نقل کرتے ہوئے کہتا ہے " سرکار کا مدینہ ، سرکار کا مدینہ " اسی طرح ایک اور انڈین گانے کی نقل ہے گانا ہے " دل نے یہ کہا ہے دل سے ، محبت ہو گئی ہے تم سے " اور اس پر نعت ہے " دل نے یہ کہا ہے دل سے ، مدینہ بس گیا ہے دل میں " ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور بھی بہت ساری ہوں گی جنہیں ہم نہیں جانتے۔ مگر یہ سب کیا ہے ؟ کیا اسلام یہی سکھاتا ہے ؟ اگر گانے کا اتنا ہی شوق ہے تو سیدھی طرح سے گانا گاؤ ، اس سے کم از کم اسلام تو بدنام نہیں ہو گا۔ تم نعت کو گانا بنا کر گاتے ہو اور پھر اس پر اسلام کا لیبل بھی لگا دیتے ہو ، کتنا شرم ناک ہے تمہارا یہ فعل اور پتا ہے اس سے اسلام کتنا بدنام ہو رہا ہے! خدارا! میری اس تحریر پر برا منانے کے بجائے اپنے نعتیہ کلام پر غور ضرور کرنا کہ کیا واقعی تمہارا نعتیہ کلام گانے کی طرز پر ہے اور شرکیہ بھی ہے یا نہیں ؟؟؟ اور اس تحریر کو اپنے بریلوی بھائہوں اور فرینڈز کو سینڈ کر کے ان کی بھی اصلاح کا سامان کریں۔ و ما علینا الا البلاغ

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟