ریڈ فاونڈیشن سکول سبوکوٹ میں سالانہ نتائج کی تقریب


ریڈ فاونڈیشن سکول سبوکوٹ میں سالانہ نتائج کی تقریب......... ضلع باغ اور مظفرآباد کے سنگم چاروں طرف بلند و بالا پہاڑوں کے سنگم میں واقع گاؤں سبوکوٹ اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے جہاں پر کھڑے ہو کر ایسا لگتا ہے آسمان جیسے پہاڑوں کے اوپر چھت کی مانند ہے ایک لمحے کو ایسا لگتا ہے جیسے آپ چھتری کے نیچے کھڑے ہوں اسی گاوں میں لگا تعلیم دوست میلا سالانہ نتائج کے اعلان کا ، اس سے قبل یہاں کسی سکول کی ایسی تقریب دیکھنے کو نہیں ملی جس میں بچوں کے بڑوں میں بھی جوش و خروش قابل دید تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی معروف صحافی اور پریس کلب دھیرکوٹ کے صدر اور سماجی ورکر راجہ مہتاب اشرف خان ، جماعت اسلامی کے مرکزی متحرک نوجوان راجہ شعیب خان ، راجہ ممتاز گل پرنسپل ریڈ فاوبڈیشن رنگلا ، راجہ مہتاب یوسف سماجی کارکن ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی متحرک نوجوان راجہ عاقب سفیر ، راجہ ارشد خان ، راجہ یونس انقلابی سابق کوارڈینیٹر وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کر کے سکول انتظامیہ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی جس پر عوام علاقہ کی طرف سے ان کی تشریف آوری پر شکر گزار ہیں.. بہترین اور مثالی کارکردگی پیش کرنے پر ادارے کے پرنسپل اور دیگر تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انتہائی کم عرصے میں بنا وسائل کے ایک چھوٹے ادارے کو منظم کرنا یقیناً قابل داد ہے. اس ادارے کع دو سال قبل راجہ سلمان نسیم اور راجہ نعمان نسیم نے اپنی دن رات کی کوشش کے بعد ریڈ سے منسلک راجہ محمد شعیب خان اور راجہ ممتاذ گل سے طویل مشاورت کے بعد حاصل کیا تھا آج اس چھوٹے سے سکول نے دوسرا سالانہ رزلٹ ریڈ کے پلیٹ فورم سے پیش کیا شاندار تعلیمی انقلاب کی بنیاد گاؤں جیسے ماحول میں فراہم کر دی جس کی تصدیق ریڈ فاونڈیشن سے منسلک مہمان خود دے سکتے ہیں اتنے محدود وسائل میں گاؤں کی سطح پر سکول چلانا اور ایسے پروگرام پیش کرنا جس سے بچوں میں غیر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا شوق پیدا ہو بہت کم مثالیں ملتی ہیں میری اور عوام علاقہ ریڈ فاونڈیشن کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ہمیں سکول کی بلڈنگ کی تعمیر میں مدد دی جائے اور تعاون کیا جائے تاکہ ہمارے بچے بھی اچھی تعلیم حاصل کر سکیں کیوں کہ پانچویں کے بچے مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیئے رنگلا اور ہنس چوکی کا رخ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں جن پر کتابوں کا بوجھ اتنا زیادہ ہوتا ہے بچے بھی مزید تعلیم سے تنگ ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور والدین بھی دوہری اذیت کا شکار ہو جاتے ہیں ہماری خواہش یہ ہے کہ یہاں اچھا سکول بلڈنگ ہو جس میں تمام سہولیات دستیاب ہوں تو بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا آگر ریڈ فاونڈیشن انتظامیہ نے تعاون جاری رکھا تو اگلے دو سال کے اندر اس ادارے کو مڈل تک لے جانے کا ارادہ ہے اس ادارے کی کامیابی اور مضبوطی میں بنیادی کردار عوام علاقہ اور والدین نے ادا کیا اور یہ ان کے تعاون سے ممکن ہوا. اور ان شآءاللہ عوام علاقہ اس ادارے کی مزید بہتری اور مضبوطی کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ایک مثالی ادارے کی بنیاد سبوکوٹ کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے. ایک بڑی تقریب کے انعقاد پر اپنے تمام نوجوان دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنا پھرپور کردار ادا کیا.بے شک یہ عوام علاقہ سبوکوٹ کے لیے اعزاز کی بات ھے .اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر منتظمیں ، پرنسپل و سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مظفر حیات راجپوت صاحب آپ کی کمی بہت محسوس کی گئی .آپ نے لاھور سے ہو کر بھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہماری معاونت کی یقیناً آپ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ... اگر اسی طرح عوام علاقہ اور ریڈ فاونڈیشن کے سنئیر لوگوں کا تعاون رہا تو بہت جلد یہ ادارہ ترقی کی منازل کو طے کرے گا اور اسی ادارے کے نونہال کل کو اپنے ملک و قوم اور ادارے کا نام روشن کریں گے ....

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟