ٹیکسی ڈرائیور کا اللہ پر توکل


توکل اسی کو کہتے ہیں _____________________________________________خراب موسم اور شدید بارش کے سبب ٹیکسی لینا ہی بہتر تھا - ماڈل کالونی چلو گے ؟ کتنے پیسے لو گے ؟ " جو دل کرے دے دینا سرجی " " پھر بھی " " سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا - میں ایک جاہل آدمی ہوں -پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپ کی جیب میں ڈال دیا ہے وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے - توکل اسی کا نام ہے " اس کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم لوگ اکثر محروم رہتے ہیں ٹیکسی ابھی تھوڑا آگے ہی گئی تھی کہ مسجد دکھائی دی اور نماز کا ٹائم تو ہو ہی چکا تھا۔ " سر جی! نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں " اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی " آپ نماز ادا کریں گے " " کس مسلک کی مسجد ہے یہ " میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا - " باؤ جی! مسلک سے کیا لینا دینا - اصل بات سجدے کی ہے - الله کے سامنے جھکنے کی ہے - یہ الله کا گھر ہے" میرے پاس کوئی عذر باقی نہیں تھا - نماز سے فارغ ہوۓ اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے - " سر , آپ نماز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں - " کبھی پڑھ لیتا ہوں , کبھی غفلت ہو جاتی ہے " یہی سچ تھا - " جب غفلت ہوتی ہے تو کیا یہ احساس ہوتا ہے کہ غفلت ہو گئی اور نہیں ہونی چاہیۓ " " معاف کرنا , یہ ذاتی سوال نہیں - اگر احساس ہوتا ہے تو الله ایک دن آپ کو ضرور نمازی بنا دے گا - اگر احساس نہیں ہوتا تو ----" وہ خاموش ہو گیا - اس کی خاموشی مجھے کاٹنے لگی - " تو کیا " میرا لہجہ بدل گیا - " اگر آپ ناراض نہ ہوں تو کہوں " " ہاں بولیں " " اگر غفلت کا احساس نہیں ہو رہا تو اپنے آمدن کے وسائل پر غور کریں - اور اپنے الله سے معافی مانگیں , الله آپ سے راضی نہیں " ہم منزل پہ آ چکے تھے- میں نے اس کے توکل کی حقیقت جاننے کے لئے جیب سے پچاس کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا , اس نے بسم الله کہا اور نوٹ جیب میں رکھ کر کار موڑنے لگا - میں نے آواز دی , وہ رک گیا - " حکم سر جی " " تم ان پیسوں میں خوش ہو " " جی , مشکل سے بیس روپے کا پٹرول جلا ہو گا - الله نے اس خراب موسم میں بھی میرے بچوں کی روٹی کا انتظام کر دیا " میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے - میں نے جیب سے مزید دو سو نکالے اور اسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا - وہ مسکرایا - " سر جی , دیکھا آپ نے ؟ میرا حق پچاس روپے تھا , اور الله کے توکل نے مجھے دو سو مزید دے دیا " وہ چلا گیا , میرے ایمان کو جھنجھوڑ کر - و من یتوکل علی الله فھو حسبہ و یرزقہ من حیث لا یحتسب

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟