ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول رنگلہ


30 /12/2017 تحریر و تصویر حافظ عثمان وحید فاروقی _____________________________________________ ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول رنگلہ میں تقریب رزلٹ انتہائی پر وقار اور احسن طریقے سے منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرک ایجوکیشن باغ راجہ ارشد آزاد ظہیر احمد گردیزی مینجنگ ریڈ سابق امید وار اسمبلی راجہ خالد محمود ،راجہ مہتاب اشرف سماجی ورکر ، عبید الرحمن عباسی جماعت اسلامی ، راجہ خورشید حمید مسلم کانفرنس ، افتخار افضل مسلم لیگ ن راجہ داؤد صاحب سنئیر معلم و دیگر محکمہ تعلیم کے آفیسران سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماء ، وکلاء , صحافی اور دیگر شعبہ زندگی سے منسلک قائدین اور عوام الناس کے جم غفیر نے شرکت فرمائی۔ تقریب یقییناً رنگلہ کی تاریخ میں منفرد مقام کی حامل تھی۔ جس میں بچوں نے تلاوت قرآن کریم , حمد و نعت ، آزادی کشمیر کے عنوان پہ جہادی ترانے ، ملی و قومی نغمے اور رنگا رنگ مزاحیہ خاکے ، جوش و جذبے سے بھرپور تقاریر پیش کیں ۔ جو انتہائی دلچسپ ہونے کے ساتھ اساتذہ کرام کی انتھک محنت کا مظاہرہ کر رہی تھیں. یقییناً بچوں کی یہ محنت قابل دید بھی تھی اور قابل رشک بھی۔ مجمع تاحد نگاہ کشادہ میدان , سکول کی تینوں منزلوں ، باہر روڈ اور کھیتوں پہ پھیلا تھا۔ جس کے لیے جہاں بہت محنت کی گئی تھی وہاں لوگوں کا اس ادارے پہ اعتماد کی واضح دلیل بھی ہے۔ یقیناً اس ادارے نے بہت کم وقت میں سرزمین رنگلہ میں بہت سے رجال کار پیدا کیے ۔ اور چن چن کے باصلاحیت نوجوانوں کو میدان میں لایا ۔ حالیہ ایام ہی رنگلہ معلم مہتاب صاحب کے فرزند ساجد مہتاب صدیقی بھی سابق اسی ادارے کے سٹوڈنٹ رہے ہیں. اسی طرح چھپڑیان رنگلہ کے ایک سپوت راجہ واجد انور بھی اسی ادارے کا لگایا ہوا پودا ہیں. اور دیگر ان گنت وہ افراد بھی ہیں جنہیں میں ذاتی طور پر بھی جانتا ہوں جنہوں نے اس ادارے سے تعلیم و تربیت حاصل کر کے اچھا نام کمایا۔ اپنا اور اپنے والدین ، ادارے , اساتذہ اور علاقے کا نام روشن کیا۔ جس میں سابق منتظمین کا بھی بھرپور کردار رہا۔ موجود منتظم اعلی پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ممتاز احمد گل صاحب Mumtaz Gul نے آ کر اس ادارے کو چار چاند لگا دیے ۔ اور ادارے کی تعلیم و تربیت میں مزید نکھار لایا جس کے لیے ممتاز احمد گل صاحب بہت بہت مبارک باد کے مستحق ہیں. اُنہوں نے انتہائی خوش اسلوبی سے ہر آنے والے دن اس ادارے کی ساکھ میں اضافہ کیا۔ تقریب رزلٹ میں تمام مقامی رہنماؤں نے ادارے کی معیاری تعلیم سے اتفاق کرتے ہوئے ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ کے مہمانان سے کالج کا مطالبہ بھی کیا۔ جسے مہمانان نے بخوشی منظور کیا ان شآء اللہ آئندہ بڑی کلاسزز کا اجراء بھی کر دیا جائے گا۔ اور اہلیان علاقہ کی جانب سے ادارے کو راجہ ظہیر مرحوم (جو ادارے کے بانی تھے۔) کے نام سے منسوب کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پہ پرنسپل ادارہ ممتاز احمد گل صاحب , راجہ مہتاب یوسف صاحب ، محترم شفاعت صاحب و دیگر تمام اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں اتنی پروقار تقریب منعقد کروا کر رنگلہ کا نام اور ادارے کا نام روشن کروایا ۔ اللھم زد فزدھم

Comments

Popular posts from this blog

دعوت اسلامی کی مسلک اعلٰی حضرت سے نفرت

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی و سیاسی خدمات

امام کعبہ کو ماں نے دُعا دی یا بد دعا ؟