Posts

آزاد کشمیر میں عقیدہ ختم نبوت کا مسودہ

Image
آزاد کشمیر ۔ تحریر حافظ عثمان وحید فاروقی ______________________________________________ ممبر قانون ساز اسمبلی پیر علی رضا شاہ بخاری کی جانب سے عقیدہ ختم نبوت کیلیے کی جانے والی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کشمیر لنک کے مطابق پیر علی رضا شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ختم نبوت قانون سازی کیلیے مسودہ تیار کیا جا چکا ہے ۔ یقیناً یہ اہل اسلام کیلیے انتہائی مسرور کن اقدام ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم امہ کو نہ تو سوشل ازم متفق کر سکا ۔ اور نہ ہی پاکستانی قوم نے کبھی مارشل لاء کو تسلیم کیا۔ نہ ہی کوئی سیاسی و مذہبی جماعت آج تک ایسی وجود میں آ سکی جس پہ تمام اہل اسلام بلا تفریق رنگ و نسل ، قوم و قبیلہ ، علاقہ و صوبہ ، مسلک و مشرب کے متفق ہوئے ہوں۔ عقیدہ ختم نبوت ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس پہ بلا تفریق تمام مسلمان یک آوز و یکجان ہو کر میدان میں اتر آئے تھے۔ پاکستان کی شاہراؤں کو خون سے رنگین کروا دیا تھا۔ اپنے بچوں کی قربانیاں پیش کی تھیں بحمدللہ آج بھی پوری قوم متحد و متفق ہے۔ پیر علی رضاء شاہ بخاری کے مطابق گزشتہ سال (26)اپریل کے روز پیش کی گئی قراد داد کو منظور کر لیا گیا ت

علامہ ضیاء الرحمان فاروقی شہید

Image
ہم اپنے شہید محسنوں کو کیسے بھولیں !!! ______________________________________________ 18 جنوری ایک عظیم مبلغ ، ایک شفیق انسان ، قابل فخر قائد مورخ اسلام ،، بے مثل خطیب لاکھوں میں ایک رہنما ، حق گو عالم دین ، عالم اسلام کی معروف شخصیت ، نڈر و بے باک قیادت ، باکردار شخصیت ، غیور مذہبی سکالر ، سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ علامہ ضیاءالرحمن فاروقی شھید رحمةاللہ عیلہ کا یوم شھادت ہے . آپ 1953میں مولنا محمد علی جانباز کے گھر پیدا ہوئے جو تحریک تحفظ ختم نبوت کے سر گرم رکن تھے اور اسی سلسلے میں آپ کی پیدائش کے وقت سکھر جیل میں پابند سلاسل تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم دارالعلوم کبیروالہ اور خیرالمدارس ملتان سے حاصل کی اور آپ نے بی اے کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے دیا اور امتیازی نمبر حاصل کیے۔ آپ نے 1970 میں مفتی محمود رحمہ اللہ کے الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمیعیت علما اسلام کے پنجاب کے صدر بنے آپ نے قران کا آفاقی پیغام دنیا میں پہچانے کے لیے بہت سے ممالک کے دورے کیے۔ آپ مولٰنا حق نواز جھنگوی کی شہادت کے بعد سپاہ صحابہ کے سرپرست اعلی بنے اور جھنگوی شہید رحمہ اللہ کے پیغام کو نئے

یوم شہادت علامہ ضیاء الرحمان فاروقی شہید 18 جنوری 1997

Image
اس شخص نے مجھے بہت متاثر کیا تحریر ۔۔۔۔ حافظ عثمان وحید فاروقی جی ہاں! یہ میرے بچپن کی بات ہے جب میں ابھی حفظ قرآن کریم کے اختتامی مراحل میں تھا ۔ چونکہ دور دراز پسماندہ ترین علاقے میں ہم نے حفظ قرآن کیا ۔ وہاں علماء کرام کا فقدان تھا مرکزی جامع مسجد کے خطیب بھی عالم نہ تھے ۔ بلکہ گاؤں کے پیشہ ور اور موروثی مولوی سمجھ لیجیے ۔ لیکن ان کی زبان مین جادو کی سی تاثیر تھی ۔ صوم و صلوة پہ گفتگو بہت سارے بے راہ روؤں کو راہ ہدایت پہ لانے کا سبب بنی ۔ الغرض وہاں ہمیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ مولوی کیا شئی ہوتی ہے ؟؟ مولوی بھلا کیوں بنتے ہیں ؟ کیا دنیا میں کوئی متعین طبقہ ایسا بھی ہے جس سے ہم منسلک ہونے کے خواہاں ہیں اور استاد محترم قاری صاحب لاہور سے تجوید و قرات کر کے واپس آئے تھے ۔ وہ تو ظاہر ہے پاکستان کے نامور علماء کرام سے واقف ہوئے ہی ہوں گے ۔ پر کبھی انہوں نے بھی ہمیں نہ بتایا شاید یہ چیزیں ہماری پڑھائی میں مخل سمجھی جاتی ہوں گی۔ اسی وجہ سے یہ بتانا مناسب نہ سمجھا ہو ۔ البتہ والد محترم جوانی کے ایام میں روزی روٹی کے سلسلے میں کراچی ایک تندور پہ کام کرتے تھے ۔ جہاں ساتھ میرے ماموں بھ

متفقہ فتوٰی 16 جنوری 2018

Image
"پیغام پاکستان"کے نام سے قومی بیانیہ و فتویٰ پاکستان اسلامی ریاست قرار ، کسی قسم کی مسلح بغاوت و خودکش حملے ناجائز و حرام جبکہ ریاست آزاد چاہے وہ کسی بھی مسلمان کو پکڑ کر کافروں کے حوالے کر دے یا کافروں کے ساتھ مل کر کسی مسلم حکومت کو گرا دے مگر ریاست کے خلاف جہاد حرام قرار دیا جائے گا۔ فورسز کی کاروائیاں جائز ، جہاد کا حق صرف ریاست کے پاس ہو گا۔ اور ریاست امریکہ سے پیسے لے کر جہاد جاری رکھے گی۔ انبیائے کرام ، صحابہ کرام ، امہات المومنین ، اہلبیت عظام کی توہین اور کسی فرقے کی تکفیر حرام قرار دی گئی ہے جس سے پہلے کے دیے گئے تمام فتاوٰی جات خود بخود کالعدم ہو جائیں گے۔ کل یعنی 16 جنوری 2018ء کو ایوان صدر میں جاری ہونے والا اعلامیہ و فتویٰ ، دستور پاکستان کے بعد پیغام پاکستان کے نام سے قومی بیانیہ و فتویٰ تیار. . . قومی اعلامیہ و فتوی کل ایوان صدر میں جاری ہو گا. . . قومی اعلامیہ 22 جبکہ فتویٰ 9 نکات پر مشتمل ہے. . . قومی اعلامیہ اور فتویٰ پر1821 علماء و مفتیان عظام کے دستخط ہیں. . . تمام نامور علماء کے دستخط لازمی ہیں جو دستخط نہیں کرے گا ہو سکتا ہے اسے باغی قرار دی

تحریک یونیورسٹی/کیمپس کوٹ ادو کی اہم میٹنگ

Image
تحریک یونیورسٹی/کیمپس کوٹ ادو کے زیر اہتمام ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ نے بھرپور شمولیت اختیار کی ۔ میٹنگ کی صدرات سرپرست اعلیٰ تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کی۔ اس موقع پر چئیرمین تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو سید زوہیب احمد بخاری ، سماجی رہنما اور وائس چیئرمین تحریک یونیورسٹی /کیمپس محمد راحیل کھوکھر ، سماجی رہنما ڈاکٹرمنظور خٹک ، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی انجینیر واصف ، سماجی و سیاسی رہنما سمی ابراہیم کھوکھر ، سماجی کارکن مہر انصر کھیڑا ، جوائنٹ سیکرٹری تحریک یونیورسٹی کوٹ ادو افتخار احمد ، سیکریٹری نشر و اشاعت تحریک یونیورسٹی کوٹ ادو ممتاز احمد کھوکھر ، سماجی کارکن قاضی ابوالحسن ، سماجی کارکن سہیل اقبال اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ تحریک یونیورسٹی /کیمپس کوٹ ادو ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہا آج نوجوانوں کو اس تحریک کا حصہ بنتے دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کوٹ ادو بہت جلد تعلیمی میدان میں ترقی کرے گا کیونکہ جس تحریک میں طلبہ نے حصہ لیا وہ تحریک ہمیشہ کامیاب ہوئی ہے۔ نوجوان کسی بھی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ۔ ت

خدا کی قسم زینب بے قصور ہے

Image
‏‎#JusticeForZainab جب تک اصل مجرم نہیں پکڑے جاتے اور ان کے کردار سامنے نہیں لائے جاتے ایسے واقعات وقفے وقفے سے رُونما ہوتے ہی رہیں گے۔ کچھ باتیں جو آنکھیں کھولنے کے لئے ضروری ہیں۔۔۔۔ زینب مرڈر کیس کوئی عام کیس نہیں ہے ، اس زیادتی اور قتل کے پیچھے کچھ ہولناک حقائق ہیں ، جن کو تجزے کی شکل میں آپ کے سامنے رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں ، ممکن ہے معلومات کی کمی یا زیادہ تحقیق نہ ہونے کی وجہ سے کوئی غلطی ہو جائے لیکن میری کوشش ہوگی کہ اس سارے سانحے کا ایک اجمالی خاکہ تیار کیا جائے۔۔۔۔ 1:- زینب پہلی بچی نہیں ، یہ صرف قصور شہر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بارہویں بچی ہے 2:-2015 میں قصور میں اڑھائی سو سے زیادہ بچوں کے ریپ اور ویڈیوز کا جو معاملہ اٹھا تھا ، اس کے پیچھے بہت بڑا مافیا ہے ، جو ان بچوں کی پورن ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچنے کے کروڑوں ڈالر کے کاروبار میں ملوث تھا 3:- زینب اور اس سے پہلے ماری جانے والی کم از کم 9 بچیوں کے جسموں سے ملنے والا ڈی این اے ایک ہی درندے کا ہے 4:- زینب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سکیچ کے مطابق اس کا وجائنل اور اینل دونوں طرح سے ریپ ہوا ہے۔ اس کو مارنے کے لئے

اپیل برائے تعاون ادارہ جامعہ زینب للبنات

Image
میری تمام دوستوں سے درخواست ہے یہ پوسٹ ضرور پڑھیں۔ تحریر حافظ عثمان وحید فاروقی دھیرکوٹ کے نواحی گاؤں "دیدارگلی" میں سالہا سال سے قائم "ادارہ جامعہ زینب للبنات" تعلیمی خدمات کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔ جہاں پر بچیوں کو قران وسنت کی نورانی تعلیم دی جاتی ہے ۔ ادارے کی فارغ التحصیل طالبات ہزاروں میں ہیں۔ یہ ادارے بغیر کسی حکومتی امداد کے محض صاحب استطاعت لوگوں کے صدقہ وخیرات سے ہی چلتے ہیں۔ حالیہ دنون میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے جہاں کشمیر بھر میں پانی کی قلت کی شکایات ہیں وہاں پہ اس ادارے میں بھی پانی کی شدید قلت ہے ۔ ایک آدمی نے ٹینک کے ساتھ دھیرکوٹ سے وہان تک پانی پہنچانے کا انتظام کیا تھا آج کل وہ بھی خراب ہے ۔ ذرائع ابلاغ نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ اپنی آواز بھی بلند نہیں کر پا رہا ۔ طلباء کرام ہوں تو وہ دور دراز سے اٹھا کر بھی پانی لا سکتے ہیں لیکن بچیان ہیں ان کے لیے ادارے کی چاردیواری سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں ہے ۔ اور مدرسہ انتظامیہ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہے ۔ دوماہ بعد بچیوں کے سالانہ امتحانات ہونے ہیں کئی بچیوں کو ادارے سے پانی کی قلت کے پی